دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

   فاقہ (یعنی تنگ دستی)  کے وقت توکُّل کو اپنا شعار بنائے اور جہاں   تک ہوسکے قبولیت کی امید رکھتے ہوئے صدقہ کرے۔

عالِم دین کے آداب

                (عالم کوچاہئے کہ) علم وعمل کولازم جانے ،  ہمیشہ باوقار رہے ،  تکبرکرنے سے بچے اورمتکبرانہ انداز میں  دعانہ کرے ، علم سیکھنے والے پرنرمی کرے ، بڑائی جتانے والے کے ساتھ بردباری سے پیش آئے ،  کند ذہن کو مسئلہ اچھی طرح سمجھائے ،  (مسئلہ معلوم نہ ہونے کی صورت میں   ) اسلاف کے قول’’لَااَدْرِییعنی میں   نہیں   جانتا‘‘سے برکت حاصل کرے ،  جب کوئی سوال کرے تو اس کے اخلاص کی وجہ سے اپنی پوری کوشش سے اس کے سوال کے جواب میں   گفتگو کانچوڑ پیش کرے اور تکلف میں   نہ پڑے ،  دلیل کو توجہ سے سنے اور (درست ہونے کی صورت میں  ) اسے قبول کرے اگرچہ مد ِمقابل(یعنی مخالف) کی طرف سے ہو۔

عالم کے پاس حاضرہونے کے آداب

                (عالِمِ دین کی خدمت میں  حاضر ہونے والے کوچاہئے کہ اُسے)سلام کرنے میں   پہل کرے ،  اس کے سامنے گفتگو کم کرے۔  جب وہ کھڑا ہو تواس کی تعظیم کے لئے کھڑا ہو جائے۔  اس کے سامنے یوں   نہ کہے:  ’’فلاں   نے تو آپ کے خلاف کہا ہے۔ ‘‘ عالم کی موجودگی میں   اس کے ہم نشین سے سوال نہ کرے ، نہ تو عالم سے گفتگوکرتے وقت ہنسے اورنہ ہی اس کی رائے کے خلاف مشورہ دے۔  جب وہ کھڑا ہو تواس کے دامن کونہ پکڑے ،  راستہ میں   چلتے ہوئے اس سے مسائل نہ سمجھے۔  جب تک کہ وہ گھر نہ پہنچ جائے ،  عالم کی  اُکتاہٹ کے وقت اس کے پاس کم آیا جایا کرے۔

  اُستاذ کے آداب

                (اُستاد کوچاہئے کہ) دل میں  خوف وخشیت پیدا کرے ،  بات کو خاموشی اور توجہ سے سنے اور سمجھے ،  رحمت کا منتظر رہے ،  متشابہ حروف ،  وقف کے اشارے ،  ابتداء کی پہچان ، ہمزہ کا بیان ،   تعدادِ اسباق ،  حروفِ تجوید اور خاتمۂ کتاب کا فائدہ وغیرہ کی طرف خوب دھیان دے۔  ابتداء میں   شاگرد پر نرمی کرے ، جب طالبِ علم غیر حاضر ہو تو اس کے بارے میں   معلومات کرے اور جب حاضرہو تو اسے تعلیم حاصل کرنے پر برانگیختہ کرے (یعنی اِس کی ترغیب دلائے) ،  گپ شپ سے اجتناب کرے اور اپنے لئے دعا کرنے سے پہلے شاگرد کے لئے دعا کرے جب تک کہ وہ کسی دوسرے استاذ کے پاس نہ چلا جائے۔

طالب ِ علم کے آداب

                (شاگردکوچاہئے کہ)اُستاذ صاحب کے سامنے دل میں   عاجزی پیدا کرے اور پوری توجہ کے ساتھ  ، سر جھکا کر بیٹھے۔ پڑھنے سے پہلے اجازت طلب کرے ،  پھر تعوذ و تسمیّہ  (یعنی اَعُوْذُ بِاللّٰہ اور بِسْمِ اللّٰہ شریف) پڑھے اور جب پڑھائی سے فارغ ہو تو دُعا کرے۔

بچوں   کو پڑھانے والے کے آداب

                (بچوں   کوپڑھانے والا)پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرے کیونکہ بچوں   کی نظریں   اسے دیکھتی ہیں   اوران کے کان اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں  ۔  پس جو اس کے نزدیک اچھاہوگاوہ ان کے نزدیک بھی اچھاہوگااورجواس کے نزدیک برا ہوگا وہ ان کے نزدیک بھی براہوگا ،  کلاس میں  خاموشی اختیار کرے ،  آنکھوں   میں  غضب وجلال کو لازم پکڑے ،   اپنے رعب و ہیبت کے ذریعے بچوں   کو ادب سکھائے ،  مارنے اور ایذارسانی میں   زیادتی نہ کرے ،  ان سے زیادہ ہنسی مذاق بھی نہ کرے کہ وہ استاذ پر جرأت کرنے لگیں    ، نہ انہیں   آپس میں   زیادہ گفتگو کرنے دے کہیں   ایسا نہ ہوکہ وہ اس کے سامنے بے تکلف ہو جائیں   ،  اور نہ ہی بچوں   کے سامنے کسی سے ہنسی مذاق کرے  ، بچے اسے کچھ دیں   تو اس سے بچنے کی کوشش کرے ،  اپنے سامنے موجود مشتبہ چیزوں   سے احتراز کرے کہیں   ایسانہ ہوکہ بچے اس سے دور ہو جائیں   ،  انہیں   لڑائی جھگڑے سے منع کرے اور دوسروں   کی تفتیش(یعنی ان کی ٹوہ میں   پڑنے) سے روکے ،  ان کے سامنے غیبت ، جھوٹ اور چغلی کی مذمت اور برائی بیان کرے ،  بچوں   سے ایسے کام کی بار بار پوچھ گچھ نہ کرے جس کے وہ عادی ہوں   کہ کہیں   وہ اس کو بوجھ تصور نہ کرنے لگ جائیں   ،  ان کے والدین سے نہ مانگتا پھرے ایسا نہ ہو کہ وہ اس سے اُکتا جائیں   ،  انہیں   نماز و طہارت(یعنی پاکی حاصل کرنے) کے مسائل سکھائے اور ان چیزوں   کی پہچان کروائے جن سے انہیں   نجاست لاحق ہوتی(یعنی پلیدی پہنچتی) ہے۔

دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفراورروزانہ فکرِمدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کارسالہ پرکرکے ہرمدنی (اسلامی) ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندراندراپنے یہاں کے(دعوت اسلامی کے) ذمہ دارکوجمع کروانے کامعمول بنالیجئے اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے پابندسنت بننے  ، گناہوں سے نفرت کرنے اورایمان کی حفاظت کے لئے کڑہنے کاذہن  بنے گا۔

  مُحَدِّث [1]کے آداب

                (حدیث بیان کرنے والے کوچاہئے کہ) ہمیشہ سچ بولے ،  جھوٹ سے بچے ،  مشہور احادیث([2] ) ثقہ([3] ) راویوں   سے روایت کرے ،  منکراحادیث([4] )  بیان نہ کرے اور (احادیث کے متعلق) سلف صالحین کا اختلاف ذکر نہ کرے ،  زمانے کی پہچان رکھتا ہو ،  تحریف (الفاظِ حدیث میں  ردوبدل یا تبدیلی کرنے) ،  اعرابی غلطی ،  حروف میں   اشتباہ کی وجہ سے غلط لکھنے ،  پڑھنے  اور لغزش وغیرہ



[1] ۔ ۔ ۔  مُحَدّ ِث: جواحادیثِ نبوی میں   مصروف ومشغول ہواُسے مُحَدّ ِث کہاجاتاہے۔  (شرح النخبۃ: نزہۃ النظرفی توضیح نخبۃ الفکر ، ص۴۱ ، مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ)

[2] ۔ ۔ ۔  حدیث ِمشہور وہ ہے جس کے راوی ہرطبقہ میں   دوسے زائدمگرتواترکی تعداد سے کم ہوں  ۔  (المرجع السابق ، ص۴۶)

[3] ۔ ۔ ۔  ثقہ راوی:  وہ ہے جو اپنی روایت میں   عادل وضابط ہو(اس کی مزید وضاحت الفیۃ السیوطی میں   ہے)۔  (الفیۃ السیوطی ،  من تقبل روایتہ ومن ترد ،  ص۸۵ ،  مطبوعہ المکتبۃ التجاریۃ مکۃ المکرمۃ)

[4] ۔ ۔ ۔  منکرحدیث:  ’’اگرضعیف راوی کابیان ثقہ راوی کے خلاف ہے توضعیف راوی کے بیان کو ’’منکر‘‘ اور ثقہ کے بیان کو’’معروف‘‘ کہیں   گے۔ ‘‘منکرکی ایک تعریف یہ ہے: ’’وہ حدیث جو کسی ایسے راوی سے مروی ہو جو فحشِ غلط یاکثرتِ غفلت یافسق کے ساتھ مطعون ہو (خوا ہ اس کی روایت ثقہ کی روایت کے خلاف ہو یا نہ ہو) ۔ ‘‘ (شرح النخبۃ: نزہۃ النظرفی توضیح نخبۃ الفکر ، ص۷۲ ، مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن