دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

میں   میری جان ہے بیشک خاکِ مدینہ ہر بیماری کی شفا ہے ۔  (الترغیب والترھیب ج ۲ص۱۲۲ حدیث۱۸۸۵)  

 (۴۹)  مدینے کی مٹّی اور پھلوں   میں   شِفا

          جذبُ الْقُلُوب میں   ہے:   اللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ نے مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کی مِٹّی اور پھلوں   میں   شِفا رکھی ہے اورکئی احادیثِ مبارَکہ میں   آ یا ہے،  خاکِ مدینہ میں   ہر مَرَض سے شِفا ہے اور بعض احادیثِ مبارَکہ میں   مِنَ الْجُذامِ وَ البَرَص یعنی کوڑھ اور پُھلْبَہری (یعنی بَرَص)  سے شِفا کا ذکر ہے اور بعض ’’ اخبار ‘‘ میں   مدینے کے ایک خاص مقامصُعَیب (عوام اس جگہ کو ’’خاکِ شفا  ‘‘ بولتے ہیں   )  کا تذکرہ ہے بعض روایات میں   ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے بعض صَحابہ کو حکم فرمایا کہ وہ اِس خاک سے بخار کا علاج کریں   ۔ بُزُرگوں   سے اس خاص مقام ’’ صُعَیْب ‘‘ کی خاک مبارَک سے علاج کی حکایات بھی ملتی ہیں   ۔  (جذب القلوب،  ص۲۷ملخّصاً )

 (۵۰) سال بھر کا بخار ایک دن میں   جاتا رہا

           حضرتِ سیِّدُنا شیخ مجدالدّین فیروز آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی فرماتے ہیں   :   میر اغلام سال بھر سے بُخار میں   مُبتلا تھا،  میں   نے  (مقامِ صُعَیْب  (یعنی ’’خاکِ شفا ‘‘ سے )  خاکِ مدینہ لی اور پانی میں    (قلیل مقدار میں   )  گھول کر پلائی ،  اَلْحَمْدُلِلّٰہ اُسی دن شفایاب ہو گیا۔  (ایضاً)

 (۵۱) خاکِ شفاسے وَرَم کا علاج

        شیخِ مُحَقِّق،  حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں   :  جن دنوں   میری مدینۃُالمنوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں   حاضِری تھی ،  کسی مَرَض کے سبب میرا پاؤں   سُوج گیا ،  طبیبوں   نے مل کر اسے مُہْلِک عارِضہ ( یعنی ہلاک کر دینے والا مَرَض)  قرار دیتے ہوئے علاج سے ہاتھ روک دیا۔ میں   نے  ( مقامِ صُعَیب سے)  خاکِ پاک لی اور استِعمال شُروع کیا اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تھوڑے ہی دِنوں   میں   بڑی آسانی سے وَرَم (یعنی سوجُن)  سے نجات مل گئی۔ (ایضاً)  عاشقانِ رسول ’’مقامِ صُعَیْب  ‘‘ کو ’’خاکِ شفا ‘‘ کے نام  سے جانتے ہیں   ،  افسوس !  وہ مُبارَک جگہ اب چُھپادی گئی ہے ،  بسا اوقات عُشّاق کھو د کر’’ خاکِ شِفا ‘‘ حاصِل کر لیتے ہیں   ،  مگر انتِظامیہ ڈامَر وغیرہ ڈال کر پھر سے بند کر دیتی ہے۔

مدینے کی مِٹّی ذرا سی اُٹھاکر

پیو گھول کر ہر مَرَض کی دَوا ہے

 (وسائلِ بخشش ص ۳۴۷)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

حاجیوں   کی 42 حکایات

دُرودشریف کی فضیلت

شَہَنْشاہِ اَنام  عَلَیْہِ السَّلَام کاسلام اپنے ایک غلام کے نام

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن