30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چھچھوراپن اختیار کر۔ تمام امورمیں میانہ روی اختیارکر ، کثرت سے سرمہ لگانے اوربالوں میں تیل ڈالنے میں اسراف کرنے سے بچ ، حکایات وغیرہ بیان کرنے میں شوخی نہ جتا ، اپنے اہل وعیال کوزیادہ شہرت نہ دے ، حضرتِ سیِّدُناامام مالک بن اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کی وجہ یہ بیان فرمائی : ’’کیونکہ اگرشہرت کم ہوگی توتمہارے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہ ہوگی اوراگرزیادہ ہوگی توپھربھی تواہل وعیال کوراضی نہ کرسکے گا۔ ‘‘ان سے بغیرکسی لالچ کے محبت کراوربغیرکسی خوف کے ان کے لئے نرم خُوہوجا۔ جب تیری کسی سے تلخ کلامی ہو جائے توسامنے والے کی عزت کا خیال رکھ اوراپنی دلیل میں غوروفکرکر اورہاتھ سے کسی کی طرف اشارہ نہ کر اورگھٹنوں کے بل نہ بیٹھ۔ جب تیرا غصہ ختم ہو جائے تب کلام کر۔
اگرتجھے بادشاہ کی صحبت میسر آئے تواس سے خوف زدہ رہ اوراپنے بارے میں اس کی حالت ورائے کے تبدیل ہونے سے امن میں نہ رہ اوربادشاہ کے ساتھ اس طرح شفقت ونرمی سے پیش آ ، جس طرح بچے پر شفقت ونرمی کرتاہے ، بادشاہ کی خواہش کے مطابق اس سے کلام کر ، اگرچہ بادشاہ تیری بات سن لیتاہے پھربھی اس کے ، اس کے گھر والوں ، اس کی اولاداوراس کے رشتے داروں کے معاملات میں دخل اندازی مت کر۔
اپنے پسندیدہ دوستوں سے خاص طور پر بچ کیونکہ وہ تیرے دشمنوں میں سے ایک ہیں اوراپنے مال کواپنی عزت سے زیادہ عزیزنہ جان۔ جب لوگوں کے درمیان ہو تو کثرت سے تھوکنے سے گریز کر کیونکہ ایساکرنے والے کوعورتوں کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ، اور اپنے دوست کے سامنے اس کی اس چیزکا اظہارنہ کرجس کی وجہ سے تجھے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جب وہ تیری کسی نازیباحرکت کو دیکھے گاتوتجھ سے دشمنی کرے گا (یعنی بدلہ لے گا)۔ نہ تو کسی عقلمندسے مذاق مسخری کرکہ وہ تجھ سے حسدکرنے لگ جائے ، اور نہ ہی کسی بے وقوف کا مذاق اڑا کہ وہ تجھ پرہی جرأت کربیٹھے ، کیونکہ ہنسی مذاق رعب ودبدبے کو دور کرتا ، مقام ومرتبے کوگرادیتا ، چہرے کی رونق اورآب وتاب ختم کرتا ، غم کاسبب بنتا ، محبت کی مٹھاس ختم کرتا ، سمجھ دار کی عقل وفہم کوعیب دارکرتا ، بیوقوف کوجری کرتا ، عقل ودماغ کو فنا کرتا ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے دور کرتا ، مذمت وبرائی کاباعث بنتا ، ضبط وتحمل ختم کرتا ، نیتوں میں فتورڈالتا ، دلوں کومردہ کرتا ، گناہوں کی کثرت کاسبب بنتااورخامیوں کوظاہر کرتا ہے۔
ہم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں کہ ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں کی طرح ہدایت عطا فرما ، عافیت پانے والوں کی طرح عافیت عطا فرما اور ہماری بھی ایسی ہی سرپرستی فرما جیسے دیگر کی فرمائی ، ہمیں جو کچھ عطافرمایااس میں برکت دے ، جو فیصلہ فرمایااس کے شرسے ہمیں محفوظ فرمائے کیونکہ اس کے فیصلے کو کوئی نہیں ٹال سکتا ، جسے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ ذلیل کرے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتااورجسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ عزت دے اسے کوئی ذلیل نہیں کر سکتا۔ ہمارا پروردگار عَزَّوَجَلَّ بڑی برکت اوربلندی والا ہے ، ہم اس سے مغفرت چاہتے ، اس کی بارگاہ میں توبہ کرتے اور اس کی جناب میں عرض کرتے ہیں کہ اپنے پیارے محبوب ، محمدِ مصطفی ، احمدِمجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور ہدایت کا پرچم بلند کرنے والے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آل و اصحاب رضوان ُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِین پر افضل دُرود اوربہت زیادہ سلام بھیجے۔ { اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم}
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ، وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْاُمِّی(آمین)
فرمان مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم: ’’تین خصلتیں جس شخص میں ہوں گی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُسے اپنے عرش کا سایہ عطا فرمائے گا ، (۱)…دشواری کے وقت وضو کرنا (۲)… اندھیرے میں مسجدوں کی طرف چلنااور(۳)…بھوکے کو کھانا کھلانا۔ ‘‘
(الترغیب الترھیب ، الحدیث : ۱۴۱۷ ، ج۱ ، ص ۴۴۸)
مجلس المد ینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ 143کتب ورسائل مع عنقریب آنے والی 20 کتب ورسائل
{شعبہ کُتُب ِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ رب العزت}
اردو کتب:
1… الملفوظ المعروف بہ ملفوظات اعلیٰ حضرت (حصہ اول)(کل صفحات250)
2…کرنسی نوٹ کے شرعی احکامات (کِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ اَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاہِمْ)(کل صفحات: 199)
3… دعاء کے فضائل( اَحْسَنُ الْوِعَائِ لآِدَابِ الدُّعَائِ مَعَہٗ ذَیْلُ الْمُدُّعَا لأَِحْسَنُ الْوِعَائِ)(کل صفحات: 140)
4…والدین ، زوجین اور اساتذہ کے حقوق( اَلْحُقُوقْ لِطَرْحِ الْعُقُوْقِ )(کل صفحات: 125)
5…اعلیٰ حضرت سے سوال جواب(إِظْہَارُ الْحَقِّ الْجَلِيْ)(کل صفحات: 100)
6… ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان)(کل صفحات: 74)
7… ثبوتِ ہلال کے طریقے(طُرُقُ إِثْبَاتِ ہِلاَلِ) (کل صفحات: 63)
8… ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ) (اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ)(کل صفحات: 60)
9…شریعت وطریقت (مَقَالُ الْعُرَفَائِ بِإِعْزَازِ شَرْعِ وَعُلَمَائِ)(کل صفحات: 57)
10…عیدین میں گلے ملنا کیسا؟ (وِشَاحُ الْجِیْدِ فِيْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْدِ) (کل صفحات: 55)
11… حقوقُ العباد کیسے معاف ہوں ( اعجب الامداد)(کل صفحات47)
12…معاشی ترقی کا راز (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات واصلاح)(کل صفحات: 41)
13…راہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں خرچ کرنے کے فضائل (رَادُّ الْقَحْطِ وَالْوَبَائِ بِدَعْوَۃِ الْجِیْرَانِ وَمُوَاسَاۃِ الْفُقَرَائِ)(کل صفحات: 40)
14…اولاد کے حقوق(مشعلۃ الارشاد)(کل صفحات31)
عربی کتب:
18,17,16,15…جَدُّ الْمُمْتَارِ عَلٰی رَدِّالْمُحْتَارِ(المجلد الاول والثانی والثالث والرابع )(کل صفحات: 570 ، 672 ، 713 ، 650)
19… اَلزَّمْزَمَۃُ الْقَمَرِیَّۃِ (کل صفحات: 93) 20… تَمْہِیْدُ الْاِیْمَان ۔ (کل صفحات: 77)
21…کِِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاھِمْ (کل صفحات: 74)$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع