دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

غلام کے آداب

                (آقاکوچاہئے کہ)غلام کواپنی خدمت کے لئے ایسے کام کا پابند نہ کرے جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو ،  اُس کی پریشانی و اکتاہٹ کے وقت اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئے ،  ہر

  وقت اسے مار پیٹ کرے نہ گالی گلوچ ۔  کیونکہ ایساکرنے سے غلام اسی (آقا)  پر نڈر و دلیر ہوجائے گا ، اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس سے درگزر کرے ،  وہ کوئی عذر پیش کرے تو قبول کرے ، جب غلام اس کے لئے کھانا لگائے تواسے اپنے ساتھ دسترخوان پربٹھائے یااپنے کھانے میں   سے چندلقمے اسے دے دے۔

آقاکے آداب

                (غلام کوچاہئے کہ)  آقا کے حکم کی تعمیل کرے ،  اُس کی غیر موجودگی میں   بھی اس کے لئے مخلص ہو(یعنی اس کے خلاف کوئی سازش وغیرہ نہ کرے) ،  اس کی عزت کی حفاظت کرے ،  آقاکی اولادکے ساتھ اچھا برتاؤ کرے اور اس کے مال وغیرہ میں   بھی خیانت نہ کرے۔

رعایا کے آداب

                (حاکم کوچاہئے کہ) نرمی کی عادت اپنائے ، ملامت نہ کرے  ، کسی بھی کام کا حکم دینے سے پہلے اس میں   خوب غوروفکرکرلے ،  خاص لوگوں   پربڑائی نہ چاہے ،  ان سے مؤاخذہ بھی نہ کرے ،  نرم طبیعت اپناتے ہوئے عام لوگوں   کے ساتھ محبت واُلفت سے پیش آئے ،  رعایا کے معاملات کی خبر رکھے ،  اہلِ علم کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے ،  اہلِ علم ،  دوستوں   اوررشتے داروں   پروسعت و کشاد گی کرے ،  اگر کسی سے کوئی جرم ہو جائے تو اس سے نرمی کرے اور رعایاکے معاملات کی حفاظت ونگرانی کرے۔

٭٭٭٭٭٭

  حاکم کے آداب

                (رعایا کوچاہئے کہ) حاکم کے دروازے پرآناجاناکم رکھے ،  اس سے اسی کام میں   مدد لے جو اس کی ذمہ داری ہے اگرچہ وہ نرم طبیعت کا مالک ہو پھر بھی ہروقت اس کاخوف دل میں  رکھے ،  اگرچہ وہ خوش مزاج اورنرم دل ہوپھربھی اس پر جرأ ت ودلیری کامظاہرہ نہ کرے ،  اگرچہ وہ سوال پورا کر دیتاہو پھربھی اس سے سوال کم کرے۔  جب حاکم موجود ہو تو اس کے لئے دعا کرے ، اس کے متعلق نازیبا کلام نہ کرے۔  جب موجود نہ ہو تواس کی تعریف و توصیف کرے۔

قاضی کے آداب

                (قاضی کوچاہئے کہ) ہمیشہ خاموشی اختیارکرے ، صبروتحمل کو اپنا شعار بنائے ،  اعضاء کو پرسکون رکھے  ، لوگوں   کو ظلم وزیادتی اورفسادبرپاکرنے سے روکے ،  حا جت مندوں   کے ساتھ نرمی و شفقت سے پیش آئے ،  یتیم کے معاملے میں   احتیاط سے کام لے ،  جواب دینے میں   جلدی نہ کرے ،  جھگڑاکرنے والوں   کے ساتھ نرم برتاؤ کرے ،  باہم مخالف دو آدمیوں   میں   سے کسی ایک کی طرف رغبت ومیلان نہ رکھے ،  جھگڑا کرنے والوں   کو وعظ ونصیحت کرے ،  ہمیشہ درست فیصلہ کرنے میں    اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات کاسہارا لے۔

٭٭٭٭٭٭

  گواہ کے آداب

                (گواہی دینے والے کوچاہئے کہ) امانت کی حفاظت کرے ، خیانت نہ کرے ،  گواہی دیتے وقت احتیاط سے کام لے ، بھول چُوک سے بچے اورحاکم سے جھگڑا نہ کرے۔

جہادکے آداب

                (مجاہدکوچاہئے کہ) خلوص دل سے جہادکرے ،  فقط رضائے الٰہیعَزَّوَجَلَّ کے لئے غیظ وغضب کا اظہار کرے ، پوری طاقت وکوشش کے ساتھ جہاد کرے ،  جہادکرتے ہوئے سر دھڑ کی بازی لگا دے ،  واپس پلٹنے کی خواہش دل سے نکال دے ،  محض اس نیت سے جہاد کرے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   کاکلمہ بلندہو ، مالِ غنیمت میں   خیانت نہ کرے ،  قرض وغیرہ ہوتو جہاد میں   جانے سے پہلے اُسے ادا کر دے ،  قتال کرتے وقت اور ہر حال میں   ذکرِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کو اپنارفیق وہم نشین بنا لے۔

قیدی کے آداب

             اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے سواکسی سے رہائی کی امیدنہ رکھے ، اس کی نافرمانی میں  اپنے نفس کو ذلیل نہ کرے ،  خدائے رحمن ورحیم  عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ، اپنے تمام کے تمام غموں   اور پریشانیو ں   کوخالقِ حقیقی  عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں   پیش کرے ، اور اس کی مدد و نصرت کایقین رکھے ،  دشمن کے اس مال میں   ہاتھ نہ ڈالے جواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے لئے مباح(یعنی حلال)نہیں   کیا ا ورجبَّاروقہار عَزَّوَجَلَّ کے علاوہ کسی کی پناہ طلب نہ کرے۔

  متفرق آداب

(بعض حکماء نے یہ آداب بیان فرمائے ہیں  )

            اپنے دوست ودشمن کو ذلیل ورسواکئے بغیرخندہ پیشانی سے اُن کے ساتھ ملاقات کر ،  ان سے خوف زدہ نہ ہو ،  ان پر بڑائی وبرتری کی تمنّاکئے بغیران کی تعظیم و توقیر کر ،  اپنے تمام امورمیں   میانہ روی اختیارکر ،  غروروتکبرنہ کر ،  اِدھر اُدھرتوجہ کرنے سے بچ ،  لوگوں   کے مجمعوں   کا معائنہ نہ کر۔ جب توکہیں   بیٹھے تو بلند ہو کر بیٹھ اور اپنی انگلیوں   کو چٹکانے ،  انگوٹھی کے ساتھ کھیلنے ،  دانتوں   کاخلال(یعنی صفائی) کرنے ،  بار بار ناک میں  ہاتھ ڈالنے (یعنی اُسے صاف کرنے) ،  چہرے سے مکھیاں   اُڑانے اور کثرت سے انگڑائی اور جماہی لینے سے بچ ،  تیری محفل پرسکون اور کلام پردلیل ہو ،  جو تجھ سے گفتگو کرے اس کے عمدگی ٔ کلام کی طرف متوجہ ہو کرنہ تو تعجب کر ،  نہ عاجزی وبیچارگی کا اظہار کر اورنہ ہی اس سے بے تعلق ہونے کی کوشش کر ،  ہنسی مذاق اورحکایات وغیرہ بیان کرنے پراس کامؤاخذہ نہ کر ، اپنی اولاداور خادمہ کے حسن وجمال کے متعلق گفتگونہ کر ،  نہ توسجی سنوری عورت کی طرح بن ٹھن کر رہ اور نہ ہی غلام کی طرح

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن