دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

            الحمد للّٰہ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَتبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘نیکی کی دعوت ،  اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں   عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ،  اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں   لایا گیا ہے جن میں  سے ایک مجلس’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تعالٰی پر مشتمل ہے  ، جس نے خالص علمی ،  تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔  اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں  :

(۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰحضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ (۲)شعبۂ درسی کُتُب

(۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب                  (۴)شعبۂ تراجمِ کتب

(۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب                    (۶)شعبۂ تخریج

            ’’ا لمد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت ، عظیم البَرَکت ، عظیمُ المرتبت ،  پروانۂ شمعِ رِسالت ،  مُجَدِّدِ دین و مِلَّت ،  حامیٔ سنّت

   ،  ماحیٔ بِدعت ،  عالِمِ شَرِیْعَت ،  پیرِ طریقت ، باعثِ خَیْر و بَرَکت ،  حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں   مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں   کے مطابق حتَّی الْوَسْعْ سہل اُسلُوب میں   پیش کرنا ہے۔  تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں   ہر ممکن تعاون فرمائیں   اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں   اور دوسروں   کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں   ۔

            اللہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں   اور رات بارہویں   ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں   جہاں   کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں   زیرِ گنبدِ خضراشہادت ،  جنّت البقیع میں   مدفن اور جنّت الفردوس میں   جگہ نصیب فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

                                                                   رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ

 

٭٭٭٭٭٭

  پہلے اِسے پڑھئے!

            اَدَب ایسے وصف کانام ہے جس کے ذریعے انسان اچھی باتوں   کی پہچان  حاصل کرتایااچھے اخلاق اپناتاہے۔

            حضرت سیدنا ابوالقاسم عبد الکریم بن ہوازن قشیری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں  :  ’’ادب کاایک مفہوم یہ ہے کہ انسان بارگاہِ خداوندی میں   حضوری کا خیال رکھے۔  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ قرآنِ پاک میں  ارشاد فرماتا ہے:  ’’قُوْ ٓا اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًاترجمۂ کنز الایمان:  اپنی جانوں   اور اپنے گھر والوں   کو آگ سے بچاؤ۔ ‘‘  اس آیۂ مبارکہ کی تفسیر میں   حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہمَا فرماتے ہیں  : ’’مطلب یہ ہے کہ اپنے گھر والوں   کو دین اورآداب سکھاؤ۔ ‘‘

            مزید فرماتے ہیں  :  ’’حقیقت ادب یہ ہے کہ انسان میں   اچھی عادات جمع ہو جائیں  اور حضرت سیدنا عبد اللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  :  ہمیں   زیادہ علم کے مقابلے میں   تھوڑے ادب کی زیادہ ضرورت ہے۔ ‘‘(الرسالۃ القشیریۃ ،  باب الادب ،  ص۳۱۵تا۳۱۷ ،  دار الکتب العلمیۃ بیروت)

             شریعتِ مطہّرہ میں   اسے بڑی اہمیت حاصل ہے۔  ایک مسلمان کو چاہئے کہ اپنے اخلاق سنوارنے کی کوشش کرے۔  پس وہ ایک ایسے عمدہ وبہترین نمونے کا محتاج ہے جس کے سانچے میں   زندگی ڈھال کر اپنے اخلاق وآداب کو شریعت کے مطابق بنا سکے۔  اس کے لئے سرکارِ مدینہ  ، قرارِ قلب سینہ  ، با عثِ نُزولِ سکینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زندگی قابلِ تقلید نمونہ ہے اور کیوں   نہ ہو کہ خود ربّ ِ کائناتعَزَّوَجَلَّ نے آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی  زندگی کو بہترین نمونہ قرار دیا۔  چنانچہ ، اللہ ربُّ العِزَّت نے قرآنِ مجید ، فرقانِ حمید میں   ارشاد فرمایا:

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پ۲۱ ، الاحزاب: ۲۱)

ترجمۂ کنزالایمان: بے شک تمہیں   رسول اللہ کی پیروی بہترہے۔

            اللّٰہکے پیارے حبیب  ، حبیب ِ لبیبعَزَّوَجَلَّ  وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خود ادب  کے بارے میں   ارشادفرمایا: ’’مجھے میرے رب نے اچھاادب سکھایا۔ ‘‘ (الجامع الصغیرللسیوطی ، باب الہمزہ ، الحدیث۳۱۰ ، ص۲۵)

            علامہ عبدالرؤف مناوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی ’’فیض القدیر‘‘میں   اس کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں  :  ’’مجھے میرے رب نے ریاضت ِ نفس اور ظاہری وباطنی اخلاق کی تعلیم فرمائی اس طرح کہ مجھ پرایسے علومِ کسبیہ ووھبیہ([1]) کے ذریعے لطف وکرم فرمایا جن کی مثل کسی انسان  کوعطانہیں   کئے گئے۔ ‘‘ (فیض القدیر ، حرف الہمزہ ، تحت الحدیث۳۱۰ ، ج۱ ، ص۲۹۰)

                رسولِ کریم ،  صاحبِ خُلقِ عظیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان میں   ا علیٰ حضرت ،  امامِ اہلسنت ،  مجدد دین وملت ،  امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں  :

؎ ترے خُلق کو حق نے عظیم کہا                      تری خِلق کو حق نے جمیل کیا

 



[1] ۔ ۔ ۔  علومِ وہبیہ وہ ہیں   کہ جومحض عطائے الٰہی سے حاصل ہوں  ۔ اورعلومِ کسبیہوہ ہیں   کہ جس میں   بندے کی  کوشش بھی شامل ہو۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن