دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

                (جس عورت کو پیغامِ نکاح دیا جائے اسے چاہئے کہ)  اپنے گھر کے قابلِ اعتماد مرد کو کہے کہ وہ نکاح کاپیغام دینے والے کے مذہب ،  دین ،  عقیدے ،  صاحب ِ مُرُوَّت ہونے  اور اپنے وعدے میں   سچا ہونے کے متعلق معلومات حاصل کرے ،  عورت مرد کے کسی قریبی رشتہ دار کو دیکھ لے اور معلومات حاصل کرے کہ اس کے گھر کون آتا جاتا ہے۔  نیز اس کی باجماعت نمازکی پابندی کے متعلق دریافت کرے اوریہ کہ وہ اپنے کاروبار اور تجارت میں   مخلص ہے یا نہیں  ؟ اور اس کے دین اور سیرت میں  دلچسپی رکھے نہ کہ مال و دولت اور شہرت میں  ۔  اس کے ساتھ قناعت اختیار کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا عزم کرے  ،  اس کے حکم کی فرمانبرداری کرے کہ یہ الفت ومحبت کومضبوط و مستحکم کرنے اور پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا سبب ہے۔

جماع کے آداب

                (ہم بستری کرنے والے کو چاہئے کہ)خوشبولگائے ، اچھی گفتگو کرے ،  محبت کا اظہار کرے ،  شہوت کے ساتھ بوس و کنار کرے ، چاہت ودلچسپی کااظہار کرے ،  پھر بِسْمِ اللّٰہ شریف پڑھے ،  شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے کہ یہ(یعنی شرمگاہ کی طرف دیکھنا)اندھی اولاد پیدا ہونے کا باعث ہے ،  ستر کوکسی کپڑے وغیرہ سے چھپالے اورقبلہ کی سمت رخ نہ کرے۔

بیوی کے آداب

                (شوہرکوچاہئے کہ)بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے ، نرمی کے ساتھ گفتگو کرے ، محبت وچاہت کااظہارکرے ، تنہائی میں   اس کے ساتھ خوش مزاجی اور بے  تکلفی سے پیش آئے ، لغزشوں   سے درگزرکرے ، لڑائی جھگڑانہ کرے ، اس کی عزت کی حفاظت کرے ، کسی معاملہ میں   اس سے بحث ومباحثہ نہ کرے ، بغیر کنجوسی کئے اس کی  معاونت کرے ،  اس کے گھروالوں   کی عزت وتعظیم کرے ،  ہمیشہ اچھے وعدے کرے ،  اپنی بیوی پر شدید غیرت کھائے (کہ وہ اپنا حسن و جمال غیرکے سامنے ظاہر نہ کرے)۔

شوہر کے آداب

                (بیوی کوچاہئے کہ) ہمیشہ شوہر سے حیاکرے ، اس سے لڑائی جھگڑا نہ کرے ،  ہمیشہ شوہر کے ہر حکم کی اطاعت کرے۔  جب شوہر کلام کرے تو خاموشی اختیارکرے ،  اس کی غیر موجودگی میں   اس کی عزت کی حفاظت کرے ،  شوہرکے مال میں   خیانت نہ کرے ،  خوشبو وغیرہ لگائے ،  منہ کی صفائی اورکپڑوں   کی پاکیزگی کاخاص خیال رکھے ،  قناعت پسندی اختیار کرے ، محبت وشفقت کاانداز اپنائے ،  زیب وزینت کی پابندی کرے ،  شوہر کے گھر والوں   اور قرابت داروں   کااحترام کرے ،  اچھے انداز میں   اس کا حال دریافت کرے ،  اس کے ہر کام کو شکریہ کے ساتھ قبول کرے ، جب شوہر کا قرب پائے تو اس سے محبت کا اظہار اور جب اسے دیکھے تو خوشی ومسرت کا اظہار کر ے ۔  

آدمی پر اپنے نفس کے آداب

            نمازِجمعہ اور باجماعت نمازپرہمیشگی اختیارکرے ،  لباس کی پاکیزگی وصفائی کا خیال رکھے ، ہمیشہ مسواک کرنے کی عادت بنائے ، نہ توشہرت والالباس پہنے اورنہ ہی ایسا لباس پہنے کہ جس کی وجہ سے لوگ اسے حقارت کی نظروں   سے دیکھیں   ،  نہ توبطورِ تکبراتنے لمبے کپڑے  پہنے کہ ٹخنوں   سے نیچے لٹک جائیں  اورنہ ہی اتنے چھوٹے ہوں   کہ لوگ مذاق اڑانے لگیں   ،  نہ چلنے پھرنے میں  اِدھر اُدھر دیکھے ،  نہ غیر محرم کی طرف دیکھے ،  گفتگوکے دوران باربار تھوتھونہ کرے ، نہ پڑوسیوں   کے ساتھ اپنے گھرکے دروازے پرزیادہ دیر بیٹھے اور نہ ہی اپنے دوستوں   سے اپنی بیوی اورگھر کے پوشیدہ معاملات کے متعلق گفتگو کر ے۔

عورت پر اپنے نفس کے آداب

            عورت کوچاہئے کہ ہمیشہ اپنے گھرکی چاردیواری میں   گوشہ نشین رہے ،  (بلاضرورت) چھت پر بار بار نہ چڑھے ،  اپنی گفتگوپرپڑوسیوں   کوآگاہ نہ کرے(یعنی اتنی آوازمیں   گفتگو کرے کہ اس کی آواز چاردیواری سے باہرنہ جائے ) ، بلا ضرورت پڑوسیوں   کے پاس آیا جایانہ کرے ،  جب اس کاشوہراس کی طرف دیکھے تواسے خوش کرے ، شوہرکی غیرموجودگی میں   اس کی عزت کی حفاظت کرے ، گھرسے نہ نکلے ، ہاں  ! (ضرورتاً) اگر کسی کام سے نکلنا پڑے تو باپردہ ہو کرنکلے ، ایسے راستے اورجگہ سے گزرے جہاں   زیادہ ہجوم اور آمدورفت نہ ہو ،  اپنی غربت وغیرہ کوچھپائے بلکہ جاننے والے کے سامنے بھی اپنے آپ کواجنبی ظاہرکرے ،  اپنی تمام تر کوشش نفس کی اصلاح اور گھریلو معاملات کی درستی میں  صرف کرے ،  نماز روزے کی پابندی کرے ،  اپنے عیوب پر نظر رکھے ،  دینی معاملہ میں   خوب غور و تفکر کرے ، خاموشی کی عادت بنائے ،  نگاہیں  نیچی رکھے ،  اپنے دل میں   ربِّ جبَّار عَزَّوَجَلَّ  کا خوف پیدا کرے ،  کثرت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کاذکر کرے ،  اپنے شوہر کی فرمانبردار رہے ، اسے رزق حلال کمانے کی ترغیب دلائے ،  تحائف وغیرہ کی زیادہ فرمائش نہ کرے ،  شرم و حیاء کو لازم پکڑے ، بدزبانی وفحش   کلامی نہ کرے ،  صبرو شکر کرے ،  اپنے نفس کے معاملے میں   ایثار کرے ، اپنی حالت اورخوراک کے معاملے میں   خودکوتسلی دے ، جب شوہرکادوست گھر میں   آنے کی اجازت چاہے اورشوہرگھرمیں   موجود نہ ہو تو اُسے گھرمیں  آنے کی اجازت نہ دے اور اپنے نفس اور شوہر سے غیرت کرتے ہوئے اس سے کثرتِ کلام نہ کرے۔

گھرمیں   داخلے کی اجازت کے آداب

                (گھرمیں   داخل ہونے والے کوچاہئے کہ ) دیوارکی جانب ہوکرچلے ،  دروازے کے سامنے کھڑانہ ہو ،  دروازہ کھٹکھٹانے سے پہلے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی تسبیح وتحمید کرے اور اس کے  بعد سلام کرے ،  گھر میں   موجود لوگوں   کی باتیں   نہ سنے ،  سلام کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت طلب کرے پس اگر اجازت مل جائے توٹھیک ورنہ واپس لوٹ آ ئے ،  وہاں   کھڑا نہ رہے ، اور’’اَنَا یعنی میں  ‘‘ نہ کہے بلکہ اپنانام بتائے تاکہ صاحبِ خانہ اس کو پہچان لے۔

راستے میں   بیٹھنے کے آداب

                (راستے میں   بیٹھنے والے کو چاہئے کہ)نگاہیں   جھکا کر بیٹھے ،  مظلوم کی مددکرے ، ستم رسیدہ وحسرت زدہ کی فریادرسی کرے ، ضعیف وکمزورکی مدد کرے ،  راستہ بھولے ہوئے کی راہنمائی کرے ، سلام کا جواب دے ، سوال کرنے والے کوکچھ نہ کچھ عطا کرے ،  اِدھر اُدھر متوجہ نہ ہو ،  لطافت وشفقت کے ساتھ نیکی کاحکم دے اوربرائی سے منع کرے ،  اگرکسی کو گناہوں   پر اصرار کرنے والاپائے تواسے ڈرائے اوراس پرسختی کرے (یعنی بقدرِ استطاعت اسے روکنے کی کوشش کرے) ، بغیر دلیل کے کسی چغل خورکی باتوں   پردھیان دے نہ کسی کی ٹوہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن