دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

صدقہ وخیرات کے آداب

                (صدقہ وخیرات کرنے والے کوچاہئے کہصدقہ وغیرہ کا) سوال کرنے سے پہلے ہی صدقہ کر دے  ،  اگر کوئی چیزدینے کا وعدہ کیا ہو تو اسے پورا کرنے میں   جلدی کرے ،  دیتے وقت فراخ دِلی سے کام لے ،  چھپا کرصدقہ کرے اوردینے کے بعداحسان نہ جتلائے ،  خیرات وغیرہ کرنے پرہمیشگی اختیارکرے اور صدقہ وخیرات کا سلسلہ جاری وساری رکھے۔

روزے کے آداب

            روزہ دار پاک وحلال غذا کھائے اورلذیذ کھانے چھوڑ دے ،  غیبت اور جھوٹ سے اجتناب کرے ،  دوسروں   کوتکلیف نہ دے اوراعضاء کو برائیوں   سے بچائے۔  

  حج کے آداب

سفرِحج کے آداب

                (حج کے ارادے سے سفرکرنے والے کو چاہئے کہ) پاک وحلال مال ساتھ لے  ،  کرایہ پر سواری دینے والے کے ساتھ اچھابرتاؤ کرے ، ہم سفروں   کے ساتھ تعاون کرے اور راستہ بھولنے والے کے ساتھ نرمی سے پیش آئے ،  (اپنا)زادِ راہ خرچ کرے ، حسنِ اخلاق کی عادت بنائے ،  اچھی گفتگوکرے ، ہنسی مذاق  کرے تووہ جھوٹ اور نافرمانی سے پاک ہو ،  (معاملات میں  ) اصلاح و درستی کو پسند کرے۔ جب ہم سفر کو دیکھے توخوشی کااظہارکرے  ، ہم سفرکی بات توجہ سے سنے ،  اس کی پریشانی و اکتا ہٹ کے وقت اس سے تلخ کلامی سے پیش نہ آئے ،  اپنے ہم سفر کی لغزش سے غفلت نہ برتے ،  وہ اس کی خدمت کرے تو اس کا شکریہ اداکرے ،  اس پر ایثارکرے اوراس کے ساتھ تعاون کرے۔

احرام کے آداب

                (حاجی کوچاہئے کہ)احرام باندھنے سے پہلے اچھی طرح غسل کرے ،  احرام کی چادروں   کی پاکیزگی وصفائی کاخیال رکھے ،  خوشبو لگائے ، مفلس وتنگ دست کی مددکرے ،  دل میں   خوفِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ رکھتے ہوئے تلبیہ([1]) کہے ،  اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے تلبیہ کے جواب کی حلاوت ومٹھاس محسوس کرتے ہوئے بلند آوازسے تلبیہ کہے  ، کعبہ مشرفہ کی حرمت وتعظیم مد ِنظررکھتے ہوئے طواف کرے ،  رضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ  طلب کرتے ہوئے صفاومروہ کی سعی کرے ،  قیامت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے وقوفِ عرفہ کرے ،  رحمت ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کی اُمید رکھتے ہوئے مُزْدَلِفہ میں   حاضر ہو اور ( جہنم سے) آزادی کومد ِ نظررکھتے ہوئے(منیٰ میں  ) حلق کروائے ،  گناہوں   کاکفارہ خیال کرتے ہوئے قربانی کرے ،  اطاعت ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ بجالاتے ہوئے رمی ٔ جمرات کرے(یعنی ’’شیطانوں  ‘‘کو کنکریاں   ما رے) ،  پل صراط کو پیشِ نظررکھتے ہوئے طوافِ زیارت کرے اگرچہ یہاں  (یعنی خانۂ کعبہ میں  )کوئی تیز دھار چیز نہیں   ،  حقیقی ندامت اور دل میں  بار بار حاضر ہونے کی تڑپ لئے واپس پلٹے۔

مکۂ مکرمہزَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کے آداب

(مکۂ مکرمہزَادَہَااللّٰہُ شَرَفًا وَّ تَعْظِیْمًامیں   داخل ہونے والے کوچاہئے کہ ) ادب وتعظیم کے ساتھ حرم میں   داخل ہو ،  حسرت بھری نگاہوں   سے مکۂ مکرمہ زَادَھَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کو دیکھے ،  مسجدِ حرام کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھے ،  تکبیروتہلیل(یعنی اَللّٰہُ اَکْبَراور  لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ) کہتے ہوئے بیت اللہ شریف پر نظر ڈالے  ، تسلسل کے ساتھ طوافِ کعبہ وعمرہ کرے ، بیت اللہ شریف کی عظمت وحرمت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے اس میں   داخل ہو اورداخل ہونے کے بعد لگاتار توبہ کرتا رہے۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭

  مدینۂ منورہ زَادَہَااللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًاکے آداب

                (مدینۂ منورہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًامیں   داخل ہونے والے کو چاہئے کہ) پروقار وپرسکون حالت میں   مدینۂ منورہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًامیں  داخل ہو ،  شریعت کے حکم کے مطابق اس کا مشاہدہ کرے ،  آنکھیں   بلند کرتے ہوئے اس پرنظرڈالے ، پھراس حالت میں   مسجد ومنبرِرسولعَلٰی صَاحِبِہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالَّسَلَام کے پاس آئے گویا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کیفیت ِ نماز و خطبہ کوملاحظہ کررہاہے ، اور روضۂ رسول عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالَّسَلَام پر اس حالت میں  حاضر ہوگویا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ انور کا دیدار کر رہا ہے۔  جب آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں  حاضرہوتوآوازپست رکھتے ہوئے اس طرح گفتگو کرے گویا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محفل کاآنکھوں   سے مشاہدہ کر رہاہے ،  پہلے آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں   اورپھرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دونوں   اصحاب (حضرتِ سیِّدُنا ابوبکرصدیقِ اکبر وحضرتِ سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رضی اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما)کی بارگاہ میں   سلام پیش کرتے ہوئے ان دونوں   کی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ اورسرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ان کے ساتھ محبت کا مشاہدہ کرے ، اور حضور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نگاہ میں   ان دونوں   کی مقبولیت وعزت کومد ِ نظر رکھے ، ان دونوں   کا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ڈروخوف اوردونوں   کی نگاہوں   میں   پیارے مصطفی  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فضیلت ومقبولیت کودیکھے اورجب روضۂ انور سے پلٹے تواس کی طرف پیٹھ نہ کرے۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭

 

  تاجرکے آداب

                (تجارت کرنے والے کوچاہئے کہ) مسلمانوں   کے راستے میں  نہ بیٹھے کہ اس سے انہیں   چلنے میں   دشواری ہوگی ،  ایسے سمجھ داروذہین غلام(نوکر) کوکام کے لئے رکھے کہ جونہ توناپ تول



[1] ۔ ۔ ۔  تلبیہ کے الفاظ یہ ہیں  :  ’’لَبَّیْکَط اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَط لَبَّیْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَط اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَط لَاشَرِیْکَ لَک۔ ‘‘ (لباب الاحیاء ، الباب السادس فی اسرارالحج ومافیہ ، ص۹۰مطبوعہ دارالبیروتی)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن