دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kafan Dafan Ke Fazail o Masail | کفن دفن کے فضائل و مسائل

book_icon
کفن دفن کے فضائل و مسائل
            
حقوق میں ایک حق یہ ذکر ہوا کہ جب کوئی مسلمان فوت ہو تو اس کے جنازہ میں شرکت کی جائے۔مُعَلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کئی صحابۂ کرام کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی تدفین میں شرکت فرمائی۔ کچھ غلاموں کو تو یہ خصوصی اعزاز عطا فرمایا کہ اُنہیں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے قبر میں اُتارا۔ یہ خصوصی اعزاز پانے والے دو مرد اور تین عورتیں ہیں: (1)مسلمانوں کی پیاری امی جان حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہا (2)حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ایک صاحِب زادے(بیٹے) (3)حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ حضرت اُمِّ رومان رضی اللہ عنہا (4)حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ حضرت فاطمہ بنتِ اسد رضی اللہ عنہا (5)حضرت عبدُ اللہ رضی اللہ عنہ جن کا لقب ذُوالبِجادَیْن یعنی دو چادروں والا ہے۔(1)

غزوۂ تبوک کے اکلوتے شہید

حضرت ذُوالبِجادَیْن رضی اللہ عنہ کون تھے، کب اسلام لائے، یہ لقب کیوں ملا، شہادت کس طرح ہوئی نیز ان کی تدفین کا منظر کیسا رُوح پَروَر تھا؟ آئیے مُلاحَظہ کیجئے۔ آپ رضی اللہ عنہ کا تعلق مدینۂ منوّرہ کے اطراف میں آباد قبیلہ مُزَ یْنَہ سے ہے، آپ چھوٹے ہی تھے کہ والِد کا انتِقال ہوگیا، والِد نے وراثت میں کوئی مال نہیں چھوڑا، چچا مال دار تھا لہٰذا اُس نے آپ کی کفالت اور پرورش کی یہاں تک کہ آپ بھی مالدار ہوگئے۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہجرت کرکے مدینہ پاک تشریف لائے تو آپ کا دل دینِ اسلام کی طرف مائل ہونے(کِھنچنے) لگا لیکن چچا کی وجہ سے قبولِ اسلام کی طاقت نہ تھی یہاں تک کہ کئی سال
(1)...مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب چہارم، 2/150، نوریہ رضویہ پبلشنگ کمپنی، لاہور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن