30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماحول کی برکت تھی کہ اُن کی زبان پرآہ و بُکااور گِلہ شکوہ آنے کی بجائے اللہ ! اللہ ! اور کلمۂ طیبہ لَااِلٰہَ اِلاَّاللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کی صدائیں جاری تھیں کہ اچانک اُن پر نَزَعْ کی کیفیت طاری ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اُنہوں نے ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کر لیں، یوں وہ اسلامی بھائی بھری جوانی میں اس دنیا فانی سے دار ِبقا کی طر ف کوچ کر گئے اورجاتے جاتے زبانِ حال سے تمام نوجوانوں کو یہ پیغام دے گئے کہ
ایک دن مر نا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے
اے عاشقانِ رسول! ہمیں اپنی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے جلد توبہ کر لینی چاہئے، گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر عاشقانِ رسول کی صحبت اپنا کر نیکوں میں لگ جانا چاہئے ان شاء اللہ الکریم ! یہ دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی بن جائے گی۔ الحمدللہ! دعوتِ اسلامی کا شعبہ کفن دفن ایک منفرد شعبہ ہے کہ جس کے ہر ہر کام میں فکرِ آخرت، موت اور قبر و حشر کی یاد وابستہ ہے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے اس شعبے سے وابستہ ہوکر خدمتِ دین میں مصروف ہو جائیے، اس کے لئے کسی بھی ممبر شپ کی حاجت نہیں آپ اپنے علاقہ کے دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران سے رابطہ کیجئے، اپنے قریب ہر جمعرات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع یا اپنے قریب لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کیجئے، شعبہ کفن دفن کی معلومات لیجئے اور اس شعبہ سے وابستہ ہو کر امّتِ مُسْلِمہ کی خدمت میں مصروف ہو جائیے۔
قیامت تلک یا الٰہی سلامت رہے تیرے عطار کا دینی ماحول(1)
صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علیٰ محمد
(1)...وسائلِ بخشش، ص648 بتغیر ٍ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع