30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قبروں پر جانے سے منع کیا تھا، اب تم قبروں کی زیارت کیا کرو کہ وہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب ہے اور آخرت کی یاد دلاتی ہے۔(1)
اے عاشقانِ رسول! پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم کے فرمان کے مُطابِق قبرستان جانا، قبروں کی زیارت کرنا، موت کو یاد کرنے اور فکرِ آخرت کا بہترین ذریعہ ہے، اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم کی سُنّت مبارکہ بھی ہے کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم شہدائے اُحُد رضی اللہ عنہ م کی مبارک قبروں کی زیارت کو تشریف لے جاتے اور اُن کے لیے دُعا فرماتے۔(2)
اعلی حضرت مولانا شاہ اِمام اَحمد رَضا خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: قُبُورِمُسْلِمِیْن (مسلمانوں کی قبروں) کی زیارت سنّت اور مَزاراتِ اَوْلیائے کرام و شہداء رحمۃُ اللہ علیہم کی حاضری سَعادت بَر سعادت اور انہیں اِیصالِ ثواب مَندوب (یعنی پسندیدہ ہے)۔ (3)
الحمدللہ! شعبہ کفن دفن کے تحت ایک کورس بنام حاضرئ قبرستان کورس بھی کروایا جاتا ہے جس میں شریعت کے مُطابِق قبرستان میں حاضری دینے، ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کرنے کا طریقہ، قبرستان کے آداب و مسائل سکھائے جاتے ہیں۔
دعائے عطار(حاضرئ قبرستان کورس کرنے/ کرانے والوں کے لیے)
یاربّ مصطفیٰ!جو اسلامی بھائی ”حاضرئ قبرستان کورس“ کریں یا کروائیں اُنہیں بار بار حج و دیدارِ مدینہ نصیب فرما۔اُنہیں دونوں جہانوں کی بھلائیاں عطا فرما،سُنّتوں پر عمل کرنے
(1)...ابن ماجہ ، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی زیارۃ القبور، ص 252، حدیث: 1571
(2)...مصنف عبد الرزاق، کتاب الجنائز، باب فی زیارۃ القبور، 3/381، حدیث: 6745، دارالکتب العلمیہ، بیروت
(3)...فتاوی رضویہ، 9/532
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع