دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kafan Dafan Ke Fazail o Masail | کفن دفن کے فضائل و مسائل

book_icon
کفن دفن کے فضائل و مسائل
            
میّت کے ایصالِ ثواب کے لیےقبر پر’’قرآن خوانی ‘‘کا بھی اہتمام ہوتا ہے،ایسے موقع پر بھی ”شعبہ کفن دفن“ کے ذمّہ داران ”شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز“ کی اجازت اور شعبے کے طے شدہ طریقۂ کار کے مُطابِق قریبی مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبا، مُدرِّس اور ناظم کو لے جا کر قرآن خوانی کا اہتمام کرتے ہیں۔ الحمد لِلّٰہ! مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے صدقہ جاریہ کا ذہن دیتے ہوئے مسجد و مدرسہ کے لئے جگہ وقف کرنے،تعمیر کروانے یا کسی مسجد و مدرسہ کی تعمیر میں حسبِ استطاعت حصّہ شامل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے، کیونکہ ایسے موقع پر دل نرم ہوتا ہے اور نیکی کرنا بالخصوص صدقہ کرنا آسان ہوتا ہے اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد و مدرسہ کے لئے جگہ وقف کرنا یا تعمیر کروانا بہترین ایصالِ ثواب ہے۔

پانچواں کام: اِنفرادی کوشش و نیکی کی دعوت

ایصالِ ثواب اجتِماعات میں اور غسلِ میّت کے بعد سے تدفین تک بعض اوقات مَیِّت کے عزیز و اقرباء کے پہنچنے کا اِنتِظار کیا جاتا ہے، اس دوران مُعاشرتی رسم و رواج، رکھ رکھاؤ، علمِ دین سے دُوری اور جہالت کے سبب ہونے والے غیر شرعی معاملات (مثلاً نَوْحَہ کرنا،سینہ پیٹنا،سر کے بال نوچنا، مصیبت کے وقت کفریہ کلمات بولنا،مردو عورت کا میل جول وغیرہ) سے لوگوں کو بچانے کے لئے، یونہی کفن تیارکرنے،میّت کو غسل دینے، نمازِ جنازہ کے اِنتِظار اور قبرستان میں تدفین کے دوران فارِغ کھڑے رہنے کی بجائے”شعبہ کفن دفن“ کے ذمّہ دار میِّت کے لواحقین اور دیگر حاضرین کو صبر کی تلقین کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت دیتے ہیں۔ نیز قبر و آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نماز، روزہ کی پابندی اور دینی کاموں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن