دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kafan Dafan Ke Fazail o Masail | کفن دفن کے فضائل و مسائل

book_icon
کفن دفن کے فضائل و مسائل
            
سوال:کلماتِ تعزیت کیا ہیں ؟کیا کلماتِ دعا اور صرف یہ کہنا آپ کی والدہ کا پتا چلا اللہ پاک مغفرت فرمائے، کلماتِ تعزیت ہیں یا نہیں ؟ جواب: تسلّی اور دُعا دونوں طرح کے الفاظ تعزیت کے کلمات کہلاتے ہیں۔ تعزیت کا طریقہ بیان کرتےہوئے صدرُ الشَّرِیعہ مفتی محمد امجد علی اَعظمی رحمۃُ اللہ علیہ اِرشاد فرماتے ہیں:”تعزیت میں یہ کہے: اللہ پاک میّت کی مغفرت فرمائے اور اُس کو اپنی رحمت میں ڈھانکے (رحمت کے سائے میں رکھے)اور تم کو صبر روزی کرے(یعنی صبر عطا فرمائے) اور اس مصیبت پر ثواب عطا فرمائے۔ نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِن لفظوں سے تعزیت فرمائی:” لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَاَعْطٰی وَکُلُّ شَئٍ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی یعنی خدا ہی کا ہے جو اُس نے لیا، دیا اور اُس کے نزدیک ہرچیز ایک میعادِمقرر(وقتِ مقرر)کے ساتھ ہے۔“(1) سوال:تعزیت کا مقصد کیا ہے اور یہ کیوں کی جاتی ہے ؟ جواب: فیضُ القدیر میں ہے: امام نَوَوِی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تعزیت کا مطلب یہ ہے کہ صبر کی تلقین کی جائے اور ایسی باتیں ذکر کی جائیں، جو میّت کے لَواحِقین کوتسلی دیں اور اُن کے غم اور مصیبت کو ہلکاکریں۔(2) اے عاشقانِ رسول! چونکہ کسی کے عزیز، ماں باپ، بہن، بھائی یا اولاد میں سے کسی کا اس سے بچھڑ جانا بڑی مصیبت ہے اور مصیبت زدہ سے تعزیت کے فضائل آپ نے مُلاحَظہ فرمائے۔ الحمد لِلّٰہ! امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ سُنّتوں پر عمل کرنے والے اور دوسروں
(1)... بہار شریعت، 1 /852، حصہ4بتغیرٍ،مکتبۃ المدینہ، کراچی (2)... فیض القدیر، 6/232، حدیث:8851

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن