30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جاؤ! آپ کے والِد کی عمر پوری ہو چکی ہے۔ چنانچہ جب فرشتے حضرت آدم علیہ السّلام کے پاس اُن کی روح نکالنے کے لئے حاضر ہوئے تو حضرت حوا رضی اللہ عنہا نے اُنہیں دیکھ کر پہچان لیا اور حضرت آدم علیہ السّلام سے لپٹ گئیں۔ آپ علیہ السّلام نے فرمایا: مجھ سے الگ ہوجاؤ،پہلے بھی مجھے آزمائش کا سامنا ہوا، لہذا اب میرے اور فرشتوں کے درمیان راستہ خالی کر دو۔ چنانچہ جب آپ رضی اللہ عنہا پیچھے ہٹ گئیں تو فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السّلام کی روح نکال لی، پھر اُنہیں غسل دیا، کفن پہنایا، خوشبو لگائی، قبر کھودی اور لحد تیار کی، پھر نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد قبر میں داخِل ہوئے اور آپ علیہ السّلام کو قبر میں اتار دیا پھر کچی اینٹیں لگا کر قبر سے باہر نکل آئے اور اوپر سے مٹی ڈال دی۔ پھر فرشتوں نے فرمایا: اے اولادِ آدم! تمہارے لئے (کفن دفن کا) یہی طریقہ ہے۔ (1)
پیارے اسلامی بھائیو! اِس حکایت سے پتا چلا کہ دینِ اسلام میں رائج عظمت و احترام والا کفن دفن کا طریقہ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی حضرت آدم علیہ السّلام کے وصالِ ظاہری کے موقع پر اپنے فرشتوں کے ذریعے تعلیم فرمایا ہے۔آپ علیہ السّلام سے پہلے اللہ پاک نے کسی کو یہ شرف عطا نہ فرمایا کہ فرشتوں کے ذریعے اُس کی تدفین کی گئی ہو۔مگر اللہ پاک کی رحمت پر قربان کہ اُس نے آپ علیہ السّلام سے پہلے وفات پا جانے والے انسان کی میّت کے ساتھ بھی عزّت و شرف والا معاملہ فرمایا۔ چنانچہ؛
پہلی انسانی میّت اور اللہ پاک کا فضل
تاریخ کے عُلمائے کرام کا بیان ہے کہ حضرت حوا رضی اللہ عنہا کے ہر حمل میں ایک لڑکا
(1)...مسند امام احمد،مسند الانصار،8/480،حدیث:21841، دار الکتب العلمیہ، بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع