دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kafan Dafan Ke Fazail o Masail | کفن دفن کے فضائل و مسائل

book_icon
کفن دفن کے فضائل و مسائل
            
واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی قبر کھودی اللہ پاک اُس کے لئے جنّت میں ایک گھر بنائے گا،اور جس نے کسی میّت کو غسل دیا، اپنے گناہوں سے ایسا پاک وصاف ہو جائے گا جیسا اُس دن تھا جس دن اُس کی ماں نے اُسے جنا تھا، اور جس نے کسی میّت کو کفن پہنایا اللہ پاک اُسے جنّت کے حُلّے یعنی جوڑے پہنائے گا اور جس نے کسی غم زدہ سے تعزیت کی، اللہ پاک اسے تقویٰ کا حُلَّہ (لباس)پہنائے گا اور روحوں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جس نے کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کی، اللہ پاک اسے جنّتی جوڑوں میں سے دو ایسے جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت دنیابھی نہیں بن سکتی،اور جو جنازے کے ساتھ چلا اور تدفین تک ساتھ رہا، اللہ پاک اس کیلئے ایسے تین قیراط ثواب لکھے گا جن میں سے ہر قیراط اُحُد پہاڑسے بڑا ہوگااور جس نے کسی یتیم یا محتاج کی کفالت کی (یعنی اُس کے کھانے پینے اور لباس وغیرہ کی ذمّہ داری لی) اللہ پاک اُسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا اور اُسے جنّت میں داخِل فرمائے گا۔ (1) (3)حضرت ابو ذَرغِفارى رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مصطفٰےجانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھ سےارشاد فرمایا : تم قبروں کى زىارت کىا کرو،اُن کے ذریعے تمہیں آخرت کی یادآئے گی اور مُردوں کو غسل دیا کرو کیونکہ بے جان جسم کو چھونابہترین نصیحت ہے اور مسلمانوں کے جنازے پڑھا کرو،(خواہ وہ مسلمان رشتہ دار ہو یا اجنبی) کہ ىہ تمہىں غمگین رکھىں گے اور غمگىن شخص رحمتِ الٰہى کے سائے میں ہو گا جو ہر نیکوکار کے لیے پھیلا ہوگا۔(2)
(1)...معجم اوسط، 6/429، حدیث: 9292 (2)... مستدرک، کتاب الجنائز، باب الحزین فی ظل اللہ ، 1/ 711، حدیث: 1435

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن