30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روزانہ آپ کی طرف سے نیکی کی دعوت سے بھرپور تقریباً 70 سے 80 عیادت و تعزیت کے پیغامات بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے اور جب موقع ملتا ہے آپ فیضانِ مدینہ عالَمی مدنی مرکز میں پڑھی جانے والی نمازِ جنازہ بھی پڑھانے کی سعادت پاتے ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو! (1)
صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علیٰ محمد
شعبہ کفن دفن کا نظام و کام
آئیے! اس شعبےکے مختلف کاموں کا انداز اور اُن کی کچھ تفصیل مُلاحَظہ فرمائیے !
پہلا کام:غسلِ میّت و کفن دفن
پیارے اسلامی بھائیو! مسلمان میّت کو غسل دینا، کفن پہنانا فرض کفایہ اور عظیم ثواب کا کام ہے۔ آئیے ترغیب کے لئے 3 احادیثِ مبارکہ مُلاحَظہ کرتے ہیں:
(1)حضرت ابو رافع اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبئ رحمت، شفیعِ اُمّت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:”جس نے میّت کو غسل دیا اور اس کی پردہ پوشی کی(عیب چھپائے) تو اللہ پاک 40 مرتبہ اس کی مغفرت فرمائے گا اور جس نے کسی میّت کو کفن پہنایا اللہ پاک اسے جنّت کے سُنْدُس اور اِسْتَبْرَق (نہایت بار یک اورنفیس کپڑوں) کا لباس پہنائے گا۔ (2)
(2)حضرتِ جابر رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلی اللہ علیہ
(1)... وسائلِ بخشش، ص479
(2)...مستدرک، کتاب الجنائز، باب فضیلۃ تغسیل المیت۔۔۔الخ ، 1/677، حدیث: 1347، دارالمعرفہ، بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع