30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
کفن دفن کے فضائل ومسائل
درود شریف کی فضیلت
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: ” صَلَاتُكُمْ عَلَیَّ مُحْرِزَةٌ لِدُعَائِكُمْ وَمِرْضَاةٌ لِرَبِّكُمْ وَزَكَاةٌ لِأَعْمَالِكُمْ یعنی تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہاری دعاؤں کی حفاظت کرتا، ربّ کو راضی کرتا اور تمہارے اعمال پاک کرتا ہے۔“(1)
تعریف میں جو کرتا ہوں خیر الانام کی عزّت بلند ہوتی ہے میرے کلام کی
میری لحد میں لائیں گے تشریف مصطفیٰ عادت بنا رہا ہوں درود وسلام کی
صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علیٰ محمد
کفن دفن کی ابتدا
حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب حضرت آدم علیہ السّلام کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے اپنے بیٹوں سے فرمایا: اے میرے بیٹو! میرا جنّت کے پھل کھانے کو جی چاہتا ہے۔ بیٹے جنتی پھل تلاش کرنے نکل گئے۔ اُنہیں سامنے سے فرشتے آتے ہوئے ملے، جن کے پاس حضرت آدم علیہ السّلام کا کفن اور خوشبو تھی، اُس کے علاوہ اُن کے پاس تیشہ(Pick)، بیلچہ(Shovel) اور ٹوکریاں (Baskets)بھی تھیں۔ کہنے لگے: اے اولادِ آدم! تم کیا چاہتے ہو اور کہاں جارہے ہو؟ بیٹوں نے جواب دیا: ہمارے والدِ محترم بیمار ہیں اور اُنہیں جنتی پھل کھانے کی خواہش ہے۔فرشتوں نے کہا: واپس لوٹ
(1)...مسند الفردوس، 2/3 91، حدیث:3739، دار الکتب العلمیہ، بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع