30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ڈیلیور کرنا بھی ہے جس کے لئے بیان کرنا بہت اہم ہے۔ طلبہ میں اس صلاحیت کو پیدا کرنے اور خود اعتمادی (Confidence) بڑھانے کے لئے جامعۃُ المدینہ میں ہفتہ وار تقریب کا اہتمام ہوتا ہے جس میں تلاوت، نعت خوانی اور مختلف اَخلاقی و تربیتی عنوانات (Topics) پر بیانات ہوتے ہیں۔ اس تقریب کی ایک اہم خوبی اس کا اختتامی بیان ہے جس میں جامعۃُ المدینہ کے ایک استاذِ محترم خصوصی تربیت فرماتے ہیں۔
ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ
تربيت میں اچّھی تحریر کا مطالعہ بھی بہت مؤثّر ہے۔
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے متعلّقین کو ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کا ہدف دیتے ہیں۔ مجلس جامعۃُ المدینہ کی طرف سے طلبہ کو ان رسائل کے مطالعے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ ان رسائل کے مطالعے سے نہ صرف علم میں ترقی ہوتی ہے بلکہ اَخلاقی و روحانی اور باطنی تزکیہ کا سامان بھی میسّر ہوتا ہے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اور سنّتوں بھرا اجتماع
انسان کی اخلاقی و روحانی تربیت میں کسی صالح مرد کی صحبت نہایت مفید ہوا کرتی ہے، بسا اوقات کسی ولیِ کامل کا ایک جملہ تاثیر کا تیر بن کر دل میں ایسا پیوست ہوتا ہے کہ عادی گناہ گار تائب ہو جاتے ہیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ (جو کہ ہر ہفتے عشا کی نماز کے بعد براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر ہوتا ہے اس) کے ذریعے اپنے مریدین، متعلّقین کی تربیت فرماتے ہیں۔ مجلس جامعۃُ المدینہ کی طرف سے عطا کردہ جدول میں مدنی مذاکرہ میں حاضری دینا بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں طلبہ و اساتذہ شرکت کرتے ہیں جو کہ تربيت کا بہترین موقع ہے۔
مدنی قافلہ
دین کے مبلّغ کے لئے لوگوں کی نفسیات سے آگاہی، معاشرے میں میل ملاقات کا انداز سیکھنا اور احسن انداز میں نیکی کی دعوت کا طریقہ سیکھنا بھی ضروری ہے۔طلبۂ کرام کو ایک پرتاثیر مبلغِ دعوتِ اسلامی کے سانچے میں ڈھالنے کا بہترین طریقہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے ہیں۔ان مدنی قافلوں میں سفر کرکے طلبہ نہ صرف خود تربیت حاصل کرتے ہیں بلکہ دین کی دعوت عام کرنے میں حصّہ ملاتے ہیں۔
مجلس جامعۃُ المدینہ نے طلبہ کے مدنی قافلوں میں سفر کیلئے باقاعدہ جدول بنا رکھا ہے جس کے مطابق طلبہ عموماً ہر ماہ3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کر کے اپنی تربيت کا سامان کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اَلحمدُلِلّٰہ ہر سال طلبہ کی ایک تعداد امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں بھی سفر کرتی ہے۔
اللہ پاک کےکرم سے یہ دیکھا گیا ہے کہ جو طلبہ دورِ طالبِ علمی میں حُصولِ علم کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں مشغولیت اور مدنی قافلوں میں سفر کا معمول رکھتے ہیں،وہ درسِ نظامی سے فراغت کے بعد ایک مؤثّر مبلغ کے طور پر سامنے آتے ہیں اور ان کی ذات سے کثیر مسلمانوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
”نیک اعمال“ کا رِسالہ
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وہ یگانہ روز گار اور مثالی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے متعلّقین کو نہ صرف علمی لحاظ سے مالا مال فرمایا بلکہ اَخلاقی اور معاشرتی لحاظ سے بھی ان کی تربیت فرمائی۔ بالعُموم ہر مسلمان اور بالخُصوص اپنے مریدین و متعلّقین کی شریعت و سنّت کے دائرے میں اصلاح و تربیت کے لئے آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایک رسالہ بنام ”نیک اعمال“ مرتّب فرمایا، اس رسالے میں مختلف سوالات درج ہیں جن کو ہر روز پڑھ کر رسالے میں دئیے گئے خانے بھرنے کی ترغیب ہے۔ امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بالخُصوص جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کی اس رسالے کے ذریعے سے تربیت فرمائی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عام اسلامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع