30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جاتی ہے۔سال بھر وقفے وقفے سے مختلف تربیتی اجتماعات اور مدنی مشوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جن میں طلبہ کے علاوہ اساتذہ اور ناظمین کی بھی تربیت کی جاتی ہے، انہیں شریعت کے دائرے میں رہ کر دعوتِ اسلامی کے طریقۂ کار کے مطابق جامعۃُ المدینہ میں پڑھانے اور اس کا نظام چلانے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
اساتذہ کی تربیت اور قلبی و روحانی آسودگی کا بہترین ذریعہ ممکنہ صورت میں وقتاً فوقتاً امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں حاضری ہے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے مدنی بیٹوں کو خوفِ خدا، زہد و تقویٰ، عشقِ خیرُالوریٰ اور دیگر اہم موضوعات پر مدنی پھول عطا فرماتے ہیں۔
مدنی چینل کا پیریڈ (10:10سے 10:50)
جامعۃُ المدینہ کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہاں سالانہ،ماہانہ اور ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر تربیتی نظام موجود ہے۔اس کی صورت یہ ہے کہ روزانہ 10:10سے 10:50 تک جامعۃُ المدینہ کے طلبہ اجتماعی طور پر مدنی چینل دیکھتے ہیں۔40 منٹ کے اس پیریڈ میں مدنی چینل کے ذریعے طلبہ کبھی امیرِ اہلِ سنّت سے تربیت پاتے ہیں،کبھی جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے تو کبھی نگرانِ شوریٰ اور دیگر مبلّغین سے مدنی پھول حاصل کرتے ہیں۔
یومیہ جدول( Daily Schedule)
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تربیت کے طفیل مجلس جامعۃُ المدینہ نے طلبہ کے لئے ایک یومیہ جدول مرتب کیا ہے۔ جامعۃُ المدینہ میں نظامِ تربیت کا اندازہ اس خوبصورت یومیہ شیڈول سے لگایا جا سکتا ہے۔
یہ جدول نہایت جامع اور مؤثر ہے، اس جدول میں جہاں طلبۂ کرام کی جسمانی صحت اور تعلیمی معیار کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے وہیں یہ جدول روحانی اور اَخلاقی تربیت کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کی ڈیلی روٹین کا آغاز نمازِ تہجد سے ہے جبکہ اختتام صلوٰةُ التّوبہ کے نوافل اور دینی اسباق کی تکرار پر ہوتا ہے۔
میں سو جاؤں یا مصطفیٰ کہتے کہتے
کھلے آنکھ صَلِّ علیٰ کہتے کہتے
اس جدول میں تلاوتِ قراٰن، نوافل، دعائے مدینہ، تعلیمی حلقوں، کھانے، سونے، ذاتی مطالعہ (Personal study)، نیکی کی دعوت اور اسباق کی تکرار کا مخصوص وقت ہے جو کہ وقت کی اہمیت اور پابندی کا پتا دیتا ہے۔
ہفتہ وار تربیتی اجتماع
حُصولِ علم کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد علم کے نور سے ظاہرو باطن کو مزیّن کرنا اور جو سیکھا اسے دوسروں تک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع