30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃُ المدینہ میں نظامِ تربیت
مولانا محمد آصف عطاری مدنی
(مدرس جامعۃ المدینہ کنزالایمان، رائیونڈ لاہور)
اسلامی نقطۂ نظر سے تعلیم و تربیت کی بہت اہمیت ہے ماضی کے تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت دونوں کا اہتمام ہوتا تھا، طلبہ کو صرف کتابی عُلوم پڑھانے کے بجائے انہیں معاشرے کا مفید فرد بننے اور آخرت کی تیاری کرنے کی تربیت بھی فراہم کی جاتی تھی۔
بدقسمتی سے آج کل کئی تعلیمی اداروں میں تعلیم پر تو توجہ دی جاتی ہے لیکن تربیت کا دور دور تک نام ونشان نہیں پایا جاتا۔ یاد رکھئے!اگر تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو تو علم محض الفاظ اور سند (کاغذ کے ایک ٹکڑے) کا نام رہ جائے گا۔
تاریخ گواہ ہے کہ جو لوگ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے آراستہ تھے ترقّی ان کا مقدّر بنی۔
طلبہ ملک کا قیمتی سرمایہ اور قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اگر انہیں شریعت اور سنّت کے مطابق تربیت دی جائے تو خوفِ خُدا اور رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عقیدت و محبت معاشرے میں ہر جگہ غالب ہوگی۔
اَلحمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی بھر پور اہتمام کیا جاتا ہے جس کی چند جھلکیاں (Highlights) پیشِ خدمت ہیں:
امیر ِاہلِ سنّت کی شفقتیں
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ پر خاص شفقت فرماتے ہیں۔ مدنی مذاکروں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری، پھر خصوصی مدنی مذاکروں میں شریک ہوکر امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ملفوظات سے مستفید ہونے کے علاوہ مختلف مواقع پر سحرو افطار میں صحبتِ امیرِ اہلِ سنت وہ نسخۂ کیمیا ہے جو جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ کے لئے بہترین تربیت کا سبب بنتا ہے۔
تربیتی نشستیں
طلبۂ کرام کو ذہنی طور پر علم و تحقیق میں پختہ کرنے اور جدید دنیا کے چیلنجز سے آگاہ کرنے کے لئے جامعۃُ المدینہ میں وقتاً فوقتاً تربیتی نشستوں (training sessions) کا اہتمام کیا جاتا ہے، یہ نشستیں کبھی ماہانہ تو کبھی 3 یا 6 ماہ کے بعد منعقد کی جاتی ہیں جن میں نگرانِ شوریٰ، اراکینِ شوریٰ، اساتذہ اور دیگر مبلّغین تنظیمی، اَخلاقی اور تعلیمی معاملات میں تربیت فرماتے ہیں۔ یاد رہے! یہ نشستیں بعض اوقات جامعہ سطح پر تو کبھی ریجن یا زون سطح پر منعقد کی جاتی ہیں۔
اساتذہ و ناظمین کے لئے تربیتی نظام
جامعۃُ المدینہ میں نظامِ تربیت کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ اس نظام میں نہ صرف طلبہ کی تربيت کی جاتی ہے بلکہ اساتذہ اور دیگر عملہ کو بھی ان کے شعبہ کے لحاظ سے تربیت فراہم کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع