30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں طلبۂ کرام کی علمِ صرف و نحو میں اِسْتِعْداد، عِبارت، تَرجَمَہ و نَفسِ مسئلہ بیان کرنے کی صلاحیت کو بطورِ خاص چیک کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مختلف اراکینِ شوریٰ بھی اس تدریسی کورس میں طلبۂ کرام کی اصلاحی اور فکری تربیت فرماتے ہیں، تدریسی کورس میں کامیاب ہونے والے طلبۂ کرام کی ان کی صلاحیتوں اور ضرورت کے مطابق ملک و بیرونِ ملک جامعاتُ المدینہ میں منصبِ تدریس پر تقرّری کا سلسلہ ہوتا ہے۔
جامعاتُ المدینہ میں اساتذۂ کرام کی گریڈنگ کا نظام:
جامعاتُ المدینہ کی کلاسز یعنی درجات میں تدریسی عمل کی مضبوطی اور اساتذۂ کرام کی علمی صلاحیتوں و اِستِعدَاد میں اضافے کے لئے مجلس جامعاتُ المدینہ کی جانب سے گریڈنگ مجلس کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے۔
گریڈنگ مجلس نے جامعاتُ المدینہ میں تدریس کرنے والے اساتذۂ کرام کے لئے 11 سے 19 تک گریڈز ترتیب دیئے ہیں کہ کس گریڈ کے استاد صاحب کن درجات میں تدریس فرمائیں گے، اس کے اُصول و قوانین و ضوابط بھی مرتّب کئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اساتذۂ کرام کی اگلے گریڈ میں ترقّی کے حوالے سے بھی مجلس گریڈنگ نے ایک سسٹم ترتیب دے رکھا ہے، جس میں استاد صاحب کے عرصۂ تدریس، سالانہ رزلٹ، تکمیلِ نصاب، حاضری، گریڈنگ نصاب کا مطالعہ، تحریری و تقریری ٹیسٹ، اسائمنٹ اور اس طرح کی دیگر چیزیں شامل ہیں، اس سسٹم سے گزر کر اساتذۂ کرام اگلے گریڈ کے اَہل قرار پاتے ہیں اور مزید بڑے دَرَجات میں تدریس کرتے ہیں۔
اساتذۂ کرام کے لئے تربیتی ورکشاپس:
استاد کی اس بنیادی حیثیت کے مُسَلَّمَہ ہونے کے سبب جامعاتُ المدینہ کی مجلس تعلیمی امور کی جانب سے اساتذۂ کرام کیلئے تعلیمی سال کے مختلف اوقات میں بالخصوص درسِ نظامی میں پڑھائے جانے والے عُلوم و فُنون اور بالعموم اندازِ تدریس کے بہترین، مؤثر اور عملی طریقوں کے حوالے سے مختلف تربیتی نشستوں اور ورک شاپس کا سلسلہ منظّم انداز میں جاری و ساری رہا کرتا ہے۔
ان تربیتی نشستوں کے انعقاد کا طریقۂ کار یہ ہوا کرتا ہے کہ ملک بھر کے مختلف مقامات پر تدریس فرمانے والے اساتذۂ کرام کا ڈیٹا، ان کے تدریسی دَرَجات و مضامین کومدِّ نظر رکھتے ہوئے اِکٹھا کیا جاتا ہے، پھر انہیں مختلف گروپس اور مقامات میں تقسیم کرنے کے بعد ورک شاپ کا شیڈول اور دعوت پیش کی جاتی ہے، نیز اساتذۂ کرام کی بارگاہ میں ورک شاپ میں شرکت کے انداز و طریقۂ کار پر مشتمل ضروری ہدایات و معروضات بھی تحریری طور پر پیش کی جاتی ہیں۔
اَلحمدُ لِلّٰہ ان تربیتی ورک شاپس میں اساتذۂ کرام کو علمِ نحو، علمِ صرف، علمِ فقہ، علمِ اُصولِ فقہ، علمِ بَلاغَت، علمِ مَنطِق، علمِ عربی اَدب و دیگر فُنونِ درسِ نظامی کی تدریس کے حوالے سے متعلقہ علوم وفنون میں مہارت کے لئے طویل عرصے تک تدریسی خدمات سرانجام دینے والے سینیئر و تجربہ کار اساتذۂ کرام کی جانب سے، ان فنون کی کتابوں کی تدریس کےمؤثّر طریقے، ان کتابوں کے اسلوب و اہم مقامات،تدریسی اسکلز کو اپ گریڈ کرنے اور اس ضمن میں اپنی مہارتوں کو بدلتے وقت اور انداز کے مطابق کیسے بڑھایا جاسکتا ہے، اس پر ضروری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
ورک شاپ کے اختتام پر اساتذۂ کرام سے تحریری طور پر تأثّرات بھی لئے جاتے ہیں، مثلاً اساتذۂ کرام نے اس ورک شاپ کو کیسا پایا، اس سے کیا کچھ سیکھا،سیکھی ہوئی باتوں کو کس طرح سے نافذ کیا جاسکتا ہے، نیز ورک شاپ کی مزید بہتری کے حوالے سے تجاویز و آراء بھی اساتذۂ کرام سے طلب کی جاتی ہیں۔
بحمدِاللہ تعالیٰ اساتذۂ کرام کی اکثریت کی جانب سے ان تربیتی ورک شاپس کے انعقاد کو بھرپور طریقے سے سراہنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس علمی ترقی و بہتری کے سفر کو جاری رکھنے کے مطالبات بھی ہوتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع