دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعۃُ المدینہ کے اساتذۂ کرام

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعۃُ المدینہ کے اساتذۂ کرام

مولانا محمد فہیم رضا مدنی (مدرس جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ، کراچی) ایک چینی کہاوت ہے کہ اگر آپ ایک سال کی پلاننگ کرنا چاہتے ہیں تو مکئی اُگائیں، اگر دس سال تک خود کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں تو درخت لگائیں اور صدیوں کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں تو لوگوں کی تربیت کریں اور انہیں علم سکھائیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ جامعاتُ المدینہ کے قیام کے مقاصد میں سے ایک مقصد، مذہبِ مہذب اہلِ سنّت اور مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کی خدمت کا ذہن رکھنے والے ایسے افراد کا تیار کرنا بھی ہے کہ جن کے دل خشیتِ الٰہی سے لبریز ہوں اور جو علم کے میدانوں اور عمل کے گلستانوں کے ایسے خوش نما پھول ہوں جو خود بھی معطّر ہوں اور اپنے اِردگرد کے ماحول کو بھی مہکانے اور خوش گوار بنانے کا سبب ہوں۔ دنیا بھر کے ماہرینِ تعلیم اس بات پر تقریباً متّفق ہیں کہ نصابِ تعلیم چاہے جو بھی ہو،لیکن حقیقتاً استاد ہی پورے تعلیمی نظام کا وہ مرکز و مَحوَر ہوا کرتا ہےکہ چاہے طلبہ درس گاہ میں ہوں یا درس گاہ سے باہر کسی جگہ پر ہوں،استاد کی تربیت کا اثر ان میں نمایاں طور پر محسوس ہوا کرتا ہے۔

جامعاتُ المدینہ میں مدرّسین کے انتخاب کے مراحل:

اَلحمدُ لِلّٰہ جامعۃُ المدینہ میں پڑھنے والے وہ طلبۂ کرام جن میں مستقبل میں تدریس کے حوالے سے نمایاں صلاحیتیں ہوا کرتی ہیں، ان طلبۂ کرام کی جامعۃُ المدینہ میں پڑھانے والے سینیئر اساتذۂ کرام وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی اور راہنمائی فرماتے رہتے ہیں یہاں تک کہ یہ طلبۂ کرام دورۂ حدیث شریف میں پہنچتے ہیں اور مجلسِ تعلیمی امور پاکستان کی جانب سے تعلیمی سال کی ابتدا ہی میں ان طلبۂ کرام کے لئے تدریسی ٹیسٹ کا نصاب اور طریقۂ کار پر مشتمل تفصیلات بھیج دی جاتی ہیں۔ اس کی مختصر تفصیل یہ ہے: طلبۂ کرام پہلے مرحلے میں تدریسی ٹیسٹ اور کورس کے حوالے سے اپنی رجسٹریشن کرواتے ہیں اور رجسڑیشن کروانے والے ہر طالبِ علم کو ایک جی آر نمبر جاری کردیا جاتا ہے جو آخر یعنی تدریسی رزلٹ کی اناؤنسمنٹ تک کار آمد رہتا ہے اور طلبۂ کرام کا تدریسی رزلٹ بھی اس جی آر نمبر کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں طلبۂ کرام تدریسی انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرتے ہیں، یہ ٹیسٹ تحریری ہوتا ہے، اس کا دورانیہ 3گھنٹے ہوتا ہے اور کم اَز کم 70فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبۂ کرام اس ٹیسٹ میں کامیاب قرار پاتے ہیں، یہ ٹیسٹ دو بار ہوتا ہے۔ تدریسی انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبۂ کرام کو مختلف گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے تیسرے مرحلے میں ان کےدرجات تشکیل دیئے جاتے ہیں، ہر درجہ میں 10 سے 12 طلبۂ کرام ہوتے ہیں اورپھر ان کے تدریسی کورس کا آغاز ہوتا ہے۔ تدریسی کورس 12 سے 15 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کا دورانیہ صبح 8سے دوپہر 1بجے تک ہوتا ہے، اس میں ہر درجے کے طلبۂ کرام دو سینیئر و ماہر اساتذۂ کرام کےتحت رہ کر مختلف اَسباق و مضامین تدریسی انداز میں بیان کرتے ہیں، اس کورس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن