دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

وقت کی قدر:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
درجے میں استاد صاحب سبق پڑھائیں گے تو ہر بات جلد سمجھ آئے گی اور جو باتیں سمجھ نہ آئی تھیں وہ بھی حل ہو جائیں گی۔

وقت کی قدر:

ہم بچپن سے ہی سنتے اور دیکھتے آرہے ہیں کہ وقت رُکتا نہیں، وقت گزر جاتا ہے، اس لئے اس کی قدر کرنا اور موجودہ وقت کو صحیح کام میں لے آنا ہی کامیابی ہے، طلبہ کی ایک تعداد ہے جو موبائل، انٹرنیٹ، ہوٹلنگ، گھومنے پھرنے اور پڑھائی کے علاوہ دیگر کئی مصروفیات میں اپنا قیمتی وقت ضائع کردیتی ہے۔ وقتی طور پر یہ سب چیزیں بہت اچھی لگتی ہیں، لیکن جب وقت گزرجاتا ہے تو احساس ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی ایسے فرد سے جس پر گھر بار کی ذمّہ داریاں ہوں معلوم کریں کہ وقت کی کیا اہمیت ہے اور آپ کے کیا جذبات ہیں تو وہ یہی کہے گا کہ کاش! گزرا ہوا وقت لوٹ آئے۔ پیارے طلبۂ کرام! تعلیمی سال کے آغاز کے اعتبار سے طلبہ کی تین قسمیں بنتی ہیں:(1)پہلے سال میں داخلہ لینے والے (2)اگلے دَرَجات میں جانے والے (3)آخری دَرَجے میں جانے والے۔ ان تینوں اَقسام کے حوالے سے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

(1)پہلے سال میں داخلہ لینے والے:

*تعلیمی اِدارے (جامعۃُ المدینہ، دارُالمدینہ وغیرہ) میں داخلہ لینے کا مقصد علم حاصل کرنا ہوتا ہے، تعلقات و دوستیاں بڑھانا یا نبھانا ہرگز نہیں، اس لئے اوّلین ترجیح اس ادارے یا شاخ کو دیں جہاں ذاتی تعلقات آپ کے وقت اور تعلیم کو ضائع نہ کریں *نئی جگہ اور نئے ماحول میں بعض اوقات ابتدا میں دل نہیں لگتا، اس سے بالکل پریشان نہیں ہونا چاہئے *نئے دوست بنانے سے پہلے اچّھی طرح سوچ لیں کہ کس سے دوستی کررہے ہیں ذَہین، سلجھے ہوئے اور محنتی طلبہ کے قریب بیٹھنے اور ان سے دوستی کرنے کی کوشش کریں، کسی کی بھی دوستی آپ کی پڑھائی کا نقصان نہ کرے اور نہ ہی ادارے کے اُصول و ضوابط کا مخالف بنائے(1) *نئے دَرَجات میں اکثر طور پر طلبہ کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اس لئے اگر استاد کے قریب جگہ مل جائے تو اچّھی بات ہے ورنہ جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں *بعض طلبہ کا ذَہن ہوتا ہے مرکزی جامعۃُ المدینہ میں ہی داخلہ لینا ہے، ایسی حتمی سوچ ہرگز نہیں ہونی چاہئے، جامعۃُ المدینہ کی مجلس مرکزی جامعۃُ المدینہ میں داخلہ دے یا شاخ میں، بغیر اعتراض قبول کرلیجئے *داخلے کے ابتدائی ایّام ہی سے تعلیمی ادارے کے بارے میں بنیادی ضَروری معلومات لازمی حاصل کریں، ادارے کا لینڈلائن نمبر اور ناظم صاحب اور تین سے چار دیگر انتظامی اُمور سے متعلقین کے موبائل نمبر اپنے گھر پر لازمی دیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کرنا آسان ہو۔ اسی طرح اپنے والد، بڑے بھائی یا دوسرے کسی سرپرست کا نمبر ادارے میں لازمی لکھوا دیں *انسان جُوں جوں ترقی کرتا جارہا ہے، تَنَزُّلی کے اسباب بھی بڑھتے جارہے ہیں، جس کی ایک عام سی مثال موبائل فون ہے۔ پیارے طلبۂ کرام! موبائل فون آپ کی تعلیم کے لئے کسی زہرِ قاتل اور جان لیوا دشمن سے کم نہیں، موجودہ دور میں غیرمحسوس انداز میں سب سے زیادہ وقت ضائع کرنے کا ذریعہ موبائل فون ہی ہے، عام تجربہ ہے کہ موبائل کے شوقین اور مہنگے موبائل رکھنے والے طلبہ اکثر کتاب سے دُور ہی ہوتے ہیں *پیارے طلبہ! شروع کے دنوں میں پڑھائی کا سلسلہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتا ہے لہٰذا کتاب کی ابتدا سے ہی اس پر گِرفت مضبوط رکھیں، جو سبق ملے ساتھ ہی ساتھ یاد کریں، سمجھیں، دُہرائیں تاکہ ابتدا سے ہی کتاب اچّھے انداز میں سمجھ میں آنا شروع ہوجائے۔ یادرکھئے! شروع کے دو سال گرامر، اُصول و فُنون یعنی صَرْف و نَحْو وغیرہ کے لئے بہت ہی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، ان دو سالوں میں بھی پہلے سال کی اہمیت ایسے ہی ہے جیسے زندہ انسان کے لئے آکسیجن، تجربہ ہے کہ ابتدائی دو سالوں میں جو طلبہ صرف و نحو اور گرامر پر محنت نہیں کرتےتو اگلے چھ
[1] ”دوست کسے بنائیں“ اس بارے میں تفصیلی معلومات کیلئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ (محرم الحرام، صفرالمظفراور ربیع الاوّل1440ھ) کا سلسلہ ”کیسا ہونا چاہئے؟“ پڑھئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن