دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

ہماری منزل:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
وہ عرض کرے گا کہ ”میں نے علم سیکھا اور سکھایا اور تیرے لئے قراٰنِ کریم پڑھا“۔ اللہ پاک ارشاد فرمائے گا: ”تُو جھوٹا ہے تو نے علم اس لئے سیکھا تاکہ تجھے عالم کہا جائے اور قراٰنِ کریم اس لئے پڑھا تا کہ تجھے قاری کہا جائے اور وہ تجھے کہہ لیا گیا“۔ پھر اسے جہنم میں ڈالنے کا حکم ہو گا تَو اسے منہ کے بَل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا، پھر ایک مالدار شخص کو لایا جائے گا جسے اللہ کریم نے کثرت سے مال عطا فرمایا تھا، اسے لاکر نعمتیں یاد دلائی جائیں گی تو وہ بھی ان نعمتوں کا اقرار کرے گا پھر اللہ پاک ارشاد فرمائے گا:”تو نے ان نعمتوں کے بدلے میں کیا کیا؟“ وہ عرض کرے گا:”میں نے تیری راہ میں جہاں ضرورت پڑی وہاں خرچ کیا“۔ اللہ پاک ارشاد فرمائے گا: ”تو جھوٹا ہے تو نے ایسا اس لئے کیا تھا تا کہ تجھے سخی کہا جائے اور وہ کہہ لیا گیا“۔ پھر اس کے بارے میں جہنم کا حکم ہو گا اور اسے بھی منہ کے بَل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔(مسلم،ص 813، حدیث:4923)

ہماری منزل:

یقیناً ہماری منزل اللہ کریم کی رضا ہے، لیکن یہ مت بھولئے کہ علمِ دین سیکھنے کے بعد عملی زندگی (Practical Life) میں بھی جانا ہے۔ عملی زندگی میں ہماری منزل کیا ہے؟ اس کی پلاننگ نہایت ضروری ہے، ایک بڑی تعداد ایسے طلبہ کی ہوتی ہے جو آخری سال پڑھ کر فارغُ التحصیل ہوجاتے ہیں لیکن انہیں اپنی اورا پنی منزل کی کوئی پہچان نہیں ہوتی۔ بالآخر امّتِ مسلمہ کو ایک اچھے، ماہر اور راسخ عالم یا استاد یا مبلغ یا مصنّف کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے لہٰذا ہر طالبِ علم اپنے مقصدِ حیات اور اپنی منزل کا تعین کرے، تحریر و تقریر (بیان)، تدریس یا جس بھی شعبۂ زندگی میں جا کر دین کی خدمت کرنا چاہتا ہے اس کا تعین کرے، اس فن و شعبہ کے ماہرین سے مشورہ کرے، ان کے تجربات سے سیکھے اور پہلے دن سے ہی اپنی مصروفیات، اندازِ تعلم، غیرنصابی مطالعہ غرض کہ ہر پہلو سے اپنی منزل کو فوکس کرے۔ مستقبل میں مفتی بننے کی خواہش ہے تو فتاویٰ کا مطالعہ کرے اور ضروری معلومات رکھے۔ پیارے طلبۂ کرام! اس وقت اسلام و امّتِ مسلمہ میں قابل، راسخُ العلم، راسخُ العقیدہ، کثیرُالمطالعہ اور دردِ امّت رکھنے والے عُلما کی اشد ضرورت ہے۔ اس لئے آج ہی سے اپنے لئے خدمتِ دین کا ایک شعبہ منتخب کیجئے اور اسی پہلو سے محنت کیجئے۔

سال کا پہلا دن:

طلبہ نئے ہوں یا اگلے درجے میں جانے والے، سبھی کو پہلے دن ہی وقت پر اپنی کلاس میں پہنچ جانا چاہئے۔ بعض طلبہ اس دن کو اہمیت نہیں دیتے جو کہ بہت نامناسب ہے، اس دن اکثر اساتذۂ کرام کی اہم ہدایات اور نصیحتیں شامل ہوتی ہیں۔ اساتذہ اپنی زندگی کے تجربات وغیرہ سے آگاہ کرتے اور مستقبل کو روشن کرنے کی راہیں دکھاتے ہیں۔

تاخیر اور چھٹی:

اکثرطلبہ اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے، جبکہ یہ حقیقت ہے کہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہی طلبہ تاخیر و چھٹی کے نقصانات کا بَرمَلا اعتراف کرتے ہیں۔ یاد رکھئے! درجے میں ہر پیریڈ کا ایک مقررہ دورانیہ ہوتا ہے، استاد صاحب کی کوشش ہوتی ہے اچھے طریقے سے سبق مکمل کرلیں، اس لئے پیریڈ کے آغاز ہی سے سبق شروع ہوجاتا ہے، لیٹ ہونے والے ابتدائی اہم باتوں سے لاعلم رہ جاتے، جبکہ بعض اوقات سبق کے دوران یا بعدمیں ایسی ہی بات جو پیریڈ کے شروع میں بیان ہوچکی ہوتی ہے اور یہ لیٹ ہونے کی وجہ سے محروم رہتے ہیں اس کے بارے میں سوال کرلیتے ہیں یوں استاد صاحب اور سارا درجہ تشویش کا شکار ہوتاہے۔ جب تاخیر سے آنا اتنا نقصان کا باعث ہے تو چھٹی کرنا کس قدر محرومی کا سبب ہوگا!

اَسباق کی تیاری:

پیارے طلبۂ کرام!کبھی بھی یہ مت سوچئے کہ درجے میں جاکر استاد جو پڑھائیں گے اسے سُن کر سبق اور کتاب سے کماحقہ فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔ روزانہ کے سبق سے کماحقہ مستفیض ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ جو سبق درجے میں پڑھنا ہے اسے ایک دن پہلے ہی تین سے زائد بار پڑھاجائے، الفاظ کے معانی، عبارت کا مفہوم اور نفسِ مسئلہ کو سمجھا جائے، جوباتیں سمجھ نہ آئیں ان کو لکھ لیا جائے، یوں جب اگلے دن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن