دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

علم سیکھنے میں مددگار چیزوں کا ادب:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
اَخلاقی بُرائیوں کو دور کرکے اسے معاشرے کا ایک مثالی فرد بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دینِ اسلام میں استاد کے ادب کو بہت اہمیت دی گئی ہے حتّٰی کہ استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے، لہٰذا طالبِ علم کو چاہئے کہ اسے اپنے حق میں حقیقی باپ سے بڑھ کر مخلص جانے۔ تفسیرِ کبیر میں ہے:”استاد اپنے شاگرد کے حق میں ماں باپ سے بڑھ کر شفیق ہوتا ہے کیونکہ والدین اسے دنیا کی آگ اور مصائب سے بچاتے ہیں جبکہ اساتذہ اسے نارِ دوزخ اور مصائبِ آخرت سے بچاتے ہیں۔“(تفسیرِ کبیر،پ1،البقرۃ، تحت الآیۃ:31، جزء:2، 1/401)

علم سیکھنے میں مددگار چیزوں کا ادب:

*کتاب،قلم اور دیگر آلاتِ علم کو روزمرّہ استعمال کی عام چیزیں نہ سمجھا جائے کہ جدھر چاہا رکھ دیا، جدھر دیکھا پھینک دیا۔ علم کا فیض پانے کے لئے ضروری ہے کہ کتابوں، قلم اور کاپیوں وغیرہ کی تعظیم کریں۔ مطالعہ کرتے وقت نیز بعد میں رکھتے وقت ان کا تقدس برقرار رکھیں، مختلف موضوعات کی کتابیں اُوپر نیچے رکھنی ہوں تو ترتیب یوں ہونی چاہئے کہ سب سے اُوپر قراٰنِ پاک، اس کے نیچے تفسیر، پھر حدیث، پھر فقہ، پھر دیگر کتابیں۔ کتاب کے اوپر بِلاضرورت کوئی دوسری چیز نہ رکھئے *جن کُتب کو بغیر وُضو چُھونے کی اجازت ہے کوشش کرنی چاہئے کہ انہیں بھی باوضو ہی پڑھیں حضرت سیّدنا امام حلوانی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے علم کے خزانوں کو تعظيم و تکريم کے سبب حاصل کيا وہ اس طرح کہ ميں نے کبھی بھی بغير وُضو کاغذ کو ہاتھ نہيں لگايا۔(تعلیم المتعلم طریق التعلم،ص 48) 17 بار وُضو کیا: شمسُ الائمہ امام سرخسی رحمۃُ اللہ علیہ کا معمول تھا کہ ہمیشہ باوضو ہی کتابوں کی تکرار، بحث و مباحثہ اور مطالعہ کيا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کا پیٹ خراب ہوگيا۔ اس رات پيٹ خراب ہونے کی وجہ سے آپ کو17 بار وُضو کرنا پڑا۔ (تعلیم المتعلم طریق التعلم،ص48)

کچھ نئے تعلیمی سال کے بارے میں

نیا تعلیمی سال امنگوں اور حوصلوں کو جلا بخشنے والا ہوتا ہے۔ طلبہ اپنے پچھلے تعلیمی ریکارڈ سے کچھ بہتر کرنے کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔ بہتر مستقبل کی طرف پیش قدمی ان میں ایک نئی جان ڈال دیتی ہے اس لئے ان قیمتی لمحات کو ضائع نہیں کرنا چاہئے بلکہ ان ایام کے لئے خصوصی منصوبہ بندی اور تیاری کرنی چاہئے۔ اسی پہلو کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے چند گزارشات پیشِ خدمت ہیں:

نیّت دُرست کیجئے:

پیارے طلبۂ کرام! ہم بچپن سے ہی یہ حدیثِ مبارکہ سنتے آرہے ہیں کہ ” اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات “ یعنی اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔ یاد رکھئے! اعمال سے مراد صرف نماز، روزہ، حج اور صدقہ و خیرات نہیں بلکہ ہر عمل ہے۔ حصولِ تعلیم میں ہماری کیا نیت ہے؟ اسے پیشِ نظر رکھنا بہت ضروری ہے، ہماری نیّت یہ ہونی چاہئے کہ اللہ پاک کی رضا کے لئے علمِ دین حاصل کریں اور دینِ اسلام اور مسلمانوں کی علمی و دینی خدمت کریں البتہ دُنیوی ثمرات الگ ہیں، خود کو قاری، علّامہ یا مفتی کہلوانے کی نیّت ہرگز نہیں ہونی چاہئے، حُضور نبی کریم، رؤف رحیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: قیامت کے دن سب سے پہلے ایک شہید کا فیصلہ ہوگا جب اسے لایا جائے گا اور اللہ پاک اسے اپنی نعمتیں یاد دلائے گا تو وہ ان نعمتوں کا اقرار کرے گا پھر اللہ ربُّ العزّت ارشاد فرمائے گا:”تُو نے ان نعمتوں کے بدلے میں کیا کیا؟“ وہ عرض کرے گا:”میں نے تیری راہ میں جہاد کیا یہاں تک کہ شہید ہو گیا“۔ اللہ ربُّ العزّت ارشاد فرمائے گا: ”تُو جھوٹا ہے تو نے جہاد اس لئے کیا تھا کہ تجھے بہادر کہا جائے اور وہ تجھے کہہ لیا گیا، پھر اس کے بارے میں جہنم میں جانے کا حکم دے گا تَو اسے منہ کے بَل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ پھر اُس شخص کو لایا جائے گا جس نے علم سیکھا، سکھایا اور قراٰنِ کریم پڑھا، وہ لایا جائے گا۔ اللہ ربُّ العزّت اسے بھی اپنی نعمتیں یاد دلائے گاتو وہ بھی ان نعمتوں کا اقرار کرے گا، پھر اللہ پاک اس سے دریافت فرمائے گا:”تُو نے ان نعمتوں کے بدلے میں کیا کیا؟“

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن