دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

طالبِ علم اور ادب:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
*علمی بنیاد مضبوط رکھنے کیلئے اسباق کی تکرار اَزحد ضروری ہے، لہٰذا بعدِ نمازِ ظہر و عشا تعلیمی حلقوں میں لازمی شرکت کریں اور اسباق کی تکرار کریں، اگر آپ کو لگتاہے کہ سبق مکمل سمجھ آگیا ہے تو بھی مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی کی نیّت سے دیگر طلبہ کے ساتھ اسباق کے تکرار کا حصّہ بنیں کہ آپ کو یاد ہے تو دوسروں کوبھی یاد ہوجائے۔ *دعوتِ اسلامی کے دینی کام آخرت کی بھلائی کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کو سنوارنے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد عملی زندگی (Practical life) میں کامیاب رہنے کا بہترین ذریعہ ہیں، لہٰذا دورانِ طالبِ علمی ہی سے دینی کاموں کو کرنے کا جذبہ جوان رکھیں اور سُستی نہ آنے دیں، اِن شآءَ اللہ دینی کاموں کی برکت سے پڑھائی میں بھی بہتری آئے گی۔ *جیسے جیسے طالبِ علم علمی میدان میں آگے بڑھتا ہے ویسے ویسے اس کا ذہن کُھلتا ہے اور اس کی سوچ میں پختگی آتی جاتی ہے۔ ایسے موقع پر گروپ بندی یا انتظامی معاملات پر نکتہ چینی کرنے سے بچنا بہت ضروری ہے، کیونکہ ایسے لوگ پھر عملی زندگی میں مشکل سے ہی کامیاب ہوتےہیں۔ *بڑی عمر کے طالبِ علم کو چاہئے کہ اپنی عمر کے طلبہ کے ساتھ ہی دوستانہ ماحول رکھے، بہت چھوٹے یا کم عمر طلبہ اپنی کلاس کے ہوں یا چھوٹی کلاسوں کے، ان سے دور ہی رہے۔ ( اَلْعَاقِلُ تَکْفِیْہِ الْاِشَارَۃ یعنی عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے) *جامعۃُ المدینہ کی پڑھائی کو دُنیوی تعلیم کی طرح ہرگز نہ سمجھنا چاہئے کہ جو پڑھ لیا دوبارہ اسے نہیں پڑھنا، بلکہ کوشش کرنی چاہئے کہ گزشتہ سالوں کی کتابیں بھی کچھ نہ کچھ مطالعہ و تکرار کا حصہ رہیں، اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پچھلے درجات کے ایک دو طلبہ کو کوئی نصابی کتاب پڑھانا شروع کردیں۔ *طالبِ علم غیرنصابی مطالعہ میں کوئی ایک کتاب تصوف کی ضرور رکھے تاکہ ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کی بھی صفائی ہوتی رہے۔ اس کیلئے مکتبۃُ المدینہ سے چھپی ہوئی کتابیں اِحیاءُ العلوم، لُبابُ الاِحیاء، منہاجُ العابدین، غیبت کی تباہ کاریاں، فیضانِ سنّت (جلد اوّل)، باطنی بیماریوں کی معلومات اور امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مختلف موضوعات پر کُتب و رَسائل کا مطالعہ بہت مفید ہے۔ *یہ بھی یاد رکھئے! کہ ہر کوئی ہر فن کے حوالے سے مشورہ و راہنمائی نہیں دے سکتا، اس لئےہر فن اور عِلم کے مطالعہ کے حوالے سے اس علم کے ماہر (Expert) استاد صاحب سے مشورہ کیجئے اور کچھ نہ کچھ غیرنصابی مطالعہ لازمی کرنا چاہئے۔ *بعض اوقات مالی (Financial)، جسمانی (Physical)، گھریلو یا ذہنی مشکلات و پریشانیاں بھی آتی ہیں، اپنے معاملات کو ہر کسی کے سامنے نہ بیان کریں۔ ضرورتاً کسی استاد صاحب سے ذکر کرکے ان کا مناسب حل تلاش کرنے کی کوشش کیجئے۔ *انسانی زندگی میں نشیب و فراز (اُتارچڑھاؤ) آتے رہتے ہیں، پریشانی، بیماری اور ضروریاتِ زندگی کے معامَلات ہر کسی کے ساتھ ہوتے ہیں، لیکن طبیعت کی ہلکی پھلکی ناسازی اور ایسے کام جو کوئی دوسرا بھی کر سکتا ہے ان کی وجہ سے چھٹی کرلینا یا درس گاہ دیر سے پہنچنا مُناسب نہیں، ایک اچّھے طالبِ علم کو یاد رکھنا چاہئے کہ چھٹی کیا ذرا سی تاخیر بھی اس کے مستقبل کو متأثر کرسکتی ہے۔

طالبِ علم اور ادب:

پیارے طلبۂ کرام! علم اور ادب کا بہت بڑا ساتھ ہے، یوں سمجھئے کہ جہاں ادب نہیں وہاں علم کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایک طالب علم کو استاد، کتاب اور مادرِ علمی یعنی تعلیمی ادارے کا ادب ملحوظ رکھنا نہایت ضروری ہے، بعض دفعہ بڑے بڑے ذہین و فطین طلبہ بھی سوءِ ادب (بے ادبی) کی وجہ سے محروم اور علم سے دور ہو کر رہ جاتے ہیں۔

استاد کا ادب:

استاد کا ادب کتنا ضروری ہے اس کی اہمیت جاننے اور سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ استاد وہ محسن ہے جو طالبِ علم کو جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے، رہنے کا ڈھنگ بتاتا ہے اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن