30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجھے اچھا طالبِ علم بننا ہے!
مولانا ابوالحسن عطاری مدنی
(ماہنامہ فیضان مدینہ)
پیارے اسلامی بھائیو! طلبہ(Students)مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقّی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ اپنی تعلیم کے دوران جس قدر مخلص اور محنتی ہوں گے معاشرے اور قوم کو اسی قدر بہترین افراد میسر ہوں گے، بالآخر یہ افراد مل کر نہ صرف ایک اچھا معاشرہ قائم کرسکیں گے بلکہ ایک زندہ قوم کے ستون بن کر اسے مضبوطی فراہم کریں گے۔ تعلیم و تعلُّم کی اہمیت کو دینِ اسلام نے بہت اُجاگر فرمایا ہے، بہترین قوم کے بہترین مستقبل کی بنیاد ہونہار، قابل، مستقل مزاج، محنتی اور اپنے وطن وقوم سے خالص محبت رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ پر ہوتی ہے۔استادکی بنیادی ذمّہ داریاں کیا ہیں اور طلبہ کی تربیَت میں ان کا کردار کیا ہونا چاہئے؟ اس حوالے سے صفحہ92ملاحظہ کیجئے۔ ذیل میں ”مجھے اچھا طالبِ علم بننا ہے!“ کے بارے میں کچھ اہم پوائنٹس ملاحظہ کیجئے:
*طالبِ علم کو چاہئے کہ استاد کی ہر بات توجہ سے سنے اور اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کرے، ممکن ہو تو لکھ بھی لے، اگر استاد صاحب کی آواز صحیح طور پر طالبِ علم تک نہیں پہنچ رہی تو ادب و تعظیم کے ساتھ مناسب انداز میں ان سے عرض کردے۔
*اس بات کا انتظار نہ کرے کہ استاد صاحب سبق سُنانےکا فرمائیں گے تو سناؤں گا بلکہ خود ہاتھ اٹھا کر سبق سنانے کا عرض کرے۔
*رہائشی طلبہ اگر سمجھیں تو ان کے پاس طویل وقت ہوتا ہے، جس میں وہ اپنے اسباق کی اچھی تیاری کے ساتھ ساتھ غیرنصابی مطالعہ بھی کرسکتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بہت سے طلبہ اپنا وقت موبائل اور دیگر غیرضروری معاملات میں ضائع کردیتے ہیں، بعض تو نیند کے بہت رَسیا (شوقین) ہوتے ہیں کہ نمازِ عشا کے بعد جلد سونے اور فجر پڑھنے کے بعد بھی سو جانے کے عادی ہوتے ہیں، یادرکھئے! تعلیم کا یہ دورانیہ سال مکمل ہونے پر ختم ہوجائے گا لیکن آپ کی سُستی یا غیر ضروری معاملات میں مصروفیت کے باعث رہ جانے والی کمی و کوتاہی کا اِزالہ کبھی نہ ہوسکے گا، اسی طرح غیر رہائشی طلبہ جو چھٹی کے بعد گھر چلے جاتے ہیں، انہیں بھی چاہئے کہ جامعۃُ المدینہ کے بعد اَسباق کی تیاری اور کُتب کے مطالعہ کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مُقرّر کریں، معاشی حالات کی بہت زیادہ پریشانی نہ ہو تو آمدنی کے لئے کوئی کام وغیرہ ہرگز نہ کریں صرف اپنی پڑھائی پر دھیان دیں، بلکہ اگر ممکن ہو تو جامعۃُ المدینہ میں ہی رہائش اختیار کریں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع