دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

قَولی اور عَملی طریقہ:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
میں جہاد کرنا۔“ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے ان (اعمال) کے متعلق بتایا۔ اگر میں مزید(سوالات) پوچھتا، تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور زیادہ ارشاد فرماتے۔“ (بخاری، 1/196، حدیث:527) گزشتہ سطور میں رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ مبارکہ کی روشنی میں ایک قابل استاذ کے بارے میں بیان کیاگیا تھا، اب رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ مبارکہ سے بہترین اندازِ تفہیم(یعنی سمجھانے کے انداز) کا ذِکر کیاجاتا ہے۔

قَولی اور عَملی طریقہ:

انسانی فطرت ہے کہ بندہ سمجھانے والے کی بات سننے کے ساتھ ساتھ اس کے عمل کو لازمی دیکھتا ہے، ایک اچّھے استاذ کی خوبی ہے کہ وہ قول و عمل دونوں طریقوں سے تعلیم کا اہتمام کرے، طلبہ کو کوئی نیا کام یا کوئی ہدف دینا ہوتو پہلے اس کی عملی صورت سمجھائے تاکہ وہ جلد اورصحیح سیکھ سکیں۔ حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین اس طریقۂ تعلیم پر گواہ ہیں، چنانچہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے بارگاہِ اقدس صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضر ہوکر نماز کے اوقات کے مُتعلّق دریافت کیا تو آقائے کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دو دن نماز اس طرح پڑھائی کہ پہلے دن ہر نماز کو اس کے اوّل وقت میں ادا فرمایا اور دوسرے دن اس کے آخر وقت میں۔ پھر آپ نے دریافت کیا کہ:نماز کے اوقات کے بارے میں پوچھنے والا شخص کہا ں ہے؟ وہ حاضر ہوئے تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ان دونوں اوقات کے بیچ کا وقت تمہاری نماز کا وقت ہے۔(مسلم، ص243، حدیث:1391)

رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ تفہیم:

طلبہ کو کچھ بھی ذہن نشین کروانے کے لئے سب سے زیادہ اہمیت اندازِ تفہیم کی ہے۔ یہی وہ ہُنَر ہے جو عملِ تعلیم کو پروان بھی چڑھاتا ہے اور اس کی کمی نقصان بھی پہنچاتی ہے۔ رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی اپنی بات کو سمجھانے کے لئے متعدَّد طر یقے اپناتے تھے مثلاً

بات واضح کرنا اور حسبِ ضرورت دُہرانا:

آقائے کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جب بھی کوئی بات کرتے تو صاف اور واضح انداز میں فرماتے اور کسی خاص بات کی اہمیت کے سبب یا سمجھانے کی غرض سے دو یا تین بار بھی دُہراتے چنانچہ روایت ہے کہ حُضورِ انور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اتنا ٹھہرٹھہر کر گفتگو فرماتے کہ آپ کے پاس بیٹھا ہوا شخص اسے یاد کرلیتا۔ جبکہ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لفظ کو تین بار دہراتے تھے تاکہ اسے سمجھ لیا جائے۔ (ترمذی،5/366، حدیث: 3659، 3660) مدینہ شریف کے بارے میں فرمایا: ھِیَ طَابَّۃ، ھِیَ طَابَّۃ۔ (مسند احمد، 6/409، حدیث:18544)

مثالوں سے سمجھانا:

قراٰنِ کریم، احادیثِ کریمہ اور انسانی فطرت گواہ ہیں کہ کوئی بھی بات مثال کے ذریعے سمجھائی جائے تو بہت جلد سمجھ آجاتی اور دیر تک ذہن نشین رہتی ہے۔ حُضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کو مثالیں دے کر سمجھاتے جیسا کہ حضرت سیّدُنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم موسمِ سرما میں باہر تشریف لائے جبکہ درختوں کے پتے جَھڑ رہے تھے توآپ نے ایک درخت کی دو ٹہنیوں کو پکڑ کر اس کے پتّے جھاڑتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! میں نے عرض کی: یارسولَ اللہ ! میں حاضر ہوں۔ ارشاد فرمایا: بےشک جب کوئی مسلمان اللہ پاک کی رضا کیلئے نَماز پڑھتاہے تو اس کے گناہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے اس درخت کے پتے جھڑرہے ہیں۔ (مسند احمد، 8/133، حدیث: 21612)

سمجھانے کے لئے سوال کرنا:

بعض باتیں سوالیہ انداز میں سمجھانا مفید ہوتی ہیں، یعنی اگر کسی چیز کی اہمیت بیان کرنی ہو، اہم بات سمجھانی ہو یا کوئی طالبِ علم سوال کرے تو جواباً طلبہ سے ایسا سوال کرنا جس کا جواب وہ جانتے بھی ہوں اور اس کا بتائی جانے والی بات سے تعلق بھی ہو جیسا کہ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے نماز کے ذریعے گناہوں کے ختم ہونے کی ایک مثال بیان فر ماتے ہوئے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے ارشاد فرمایا:

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن