دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

علم قبر میں سکون پہنچائے گا

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
اور گزشتہ گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کی توفیق دیتا ہے۔(مراٰۃ المناجیح، 1/203) (3) اَلْعِلْمُ مِیْرَاثِیْ وَمِیْرَاثُ الْاَنْبِیَاءِ قَبْلِیْ یعنی علم میر ی اور مجھ سے پہلے انبیا کی میراث ہے۔(جمع الجوامع للسیوطی،5/201، حدیث:14526) یاد رہے کہ آیات و احادیث میں جہاں کہیں علم کی فضیلت بیان ہوئی ہے وہاں علمِ دین مُراد ہے، چنانچہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ فتاویٰ رضویہ جلد23کے صفحہ 628پر فرماتے ہیں: فقیر غفراﷲتعالیٰ لہ قراٰن وحدیث سے صدہا (یعنی سینکڑوں) دلائل اس معنی پر قائم کرسکتا ہے کہ مصداقِ فضائل (یعنی فضائل کا اِطلاق جن پر ہوتا ہے وہ) صِرف عُلُومِ دِینیہ ہیں وبس۔ (تفصیل کے لئے فتاویٰ رضویہ، جلد23، صفحہ622تا630پڑھ لیجئے)

علم قبر میں سکون پہنچائے گا

حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطی الشّافِعی رحمۃُ اللہ علیہ ”شرحُ الصدور“ میں نقل کرتے ہیں کہ(صحابی ابنِ صحابی) حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسولِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:” اِذَا مَاتَ الْعَالِمُ صَوَّرَ اللّٰہُ عِلْمَہٗ فِیْ قَبْرِہِ یُؤْنِسُہٗ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ یعنی جب کسی عالم کا انتقال ہوتا ہے اللہ پاک اس کے علم کو اس کی قبر میں کوئی شکل عطافرما دیتا ہے جو قیامت تک اسے سکون پہنچاتا ہے۔“(شرح الصدور، ص158)

علمِ دین کیسے حاصل ہو؟

علمِ دین کئی طریقوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے، مثلاً: (1)کسی دینی مدرسے (مثلاً جامعۃ المدینہ)میں داخلہ لے کر(2)علمائے کرام کی صحبت میں رہ کر،ان سے مسائل معلوم کرکے(3)دینی کتابوں کا مطالعہ کرکے(4)دعوتِ اسلامی کے راہِ خدامیں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتیں سیکھنے سِکھانے کے مدنی قافلوں کا مسافر بن کر(5) مدنی چینل دیکھ کر بھی علمِ دین کا خزانہ اور سیکھنے کا مزید جذبہ حاصل کیا جاسکتا ہے (6)اس کے علاوہ مدنی مذاکروں میں شریک ہونے والے بھی علمِ دین کے موتیوں سے اپنا دامن بھرسکتے ہیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی ان ذرائع کے علاوہ مزید کئی ذریعوں سے علمِ دین پھیلانے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے جامِعاتُ المدینہ کا قیام بھی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔ اللہ ربُّ العزّت کی رحمت سے (یہ الفاظ لکھتے وقت) جامعۃُ المدینہ کو قائم ہوئے تقریباً 25سال ہوچکے ہیں،شروعات میں ایک جامعۃُ المدینہ قائم ہوا اور اب 2021ء میں اَلحمدُلِلّٰہ! دنیا بھر میں جامِعاتُ المدینہ (بوائز اور گرلز کی الگ الگ) تقریباً 1124شاخیں(Branches) قائم ہوچکی ہیں،جن میں کم و بیش 89000طلبہ وطالِبات زیرِ تعلیم ہیں،مزید شاخیں کھولنے کے لئے کوششیں جاری ہیں،جبکہ دعوتِ اسلامی کے تعلیمی و تربیتی ادارے ”فیضان آن لائن اکیڈمی“ کے ذریعے درسِ نظامی کا آن لائن کورس بھی کروایا جاتاہے۔ اللہ پاک جامعاتُ المدینہ میں پڑھنے پڑھانے والوں اور والیوں کو باعمل عالِم و عالِمہ و مُفتی و مُفتیہ اور دعوتِ اسلامی کے مخلص مبلّغ و مبلّغہ بنائے، انہیں مزید شوقِ علمِ دین اوراعمالِ صالحہ کا جذبہ عطا کرے، انہیں دنیا و آخرت کی نعمتوں سے نوازے اور دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے، ان کے گھرانوں پر اپنا فضل و کرم فرمائے، اس کے علاوہ جو کوئی جامعاتُ المدینہ کے حوالے سے کسی بھی طرح کا مالی یا انتِظامی تعاون کرتے ہیں اللہ کریم انہیں ثوابِ عظیم سے نوازے۔ جامعاتُ المدینہ کے 25سال پورے ہونے پر ”مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی طرف سے خاص نمبر ”فیضانِ عِلم و عمل“ آپ کے ہاتھوں میں ہے، اللہ پاک اس میں اپنا حصہ ملانے والوں کو بھی خیرِ کثیر سے نوازے۔ یہ دعائیں مجھ گنہگاروں کے سردار کے حق میں بھی قبول فرمائے۔ اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن