دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
چنانچہ میں نے اپنا نسخہ احادیث لیا اور لکھنا شروع کردیا۔(تہذیب التہذیب، 9/404، 405) (15)حضرت سیّدُنا عبدُالرّحمٰن بن ابی حاتم رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت سیّدُناابو حاتم رحمۃُ اللہ علیہ کو فرماتے سنا کہ میں نے 214ھ میں ”بصرہ“ میں آٹھ ماہ قیام کیا جب کہ میرا ارادہ ایک سال قیام کرنے کا تھا، میرا زادِ راہ ختم ہوگیا تو میں نے اپنے پہننے کے کپڑے تھوڑے تھوڑے کر کے بیچنا شروع کردیئے حتّٰی کہ (زائد) کپڑے بھی ختم ہوگئے۔ میں اپنے رفیق کے ساتھ مشائخ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر شام تک حدیث کی سماعت کرتا (ایک مرتبہ) میرا رفیق چلا گیا اور میں بھی گھر لوٹ آیا اور بھوک کی وجہ سے پانی پر گزارا کیا۔ صبح ہوئی تو میرا رفیق آ گیا باوجود شدید بھوک کےمیں اس کے ساتھ سماعتِ حدیث کے لئے چل پڑا، (شام کے وقت پھر) وہ مجھ سے علیحدہ ہوگیا اور میں بھوکا ہی واپسی لوٹ آیا۔ اگلے دن صبح کے وقت رفیق نے آکر مجھ سے کہا کہ میرے ساتھ مشائخ کے پاس چلو۔ میں نے کہا:میں کافی کمزور ہوگیا ہوں اب (آپ کے ساتھ جانے) کی مجھ میں ہمت نہیں ہے۔ اس نے کہا:کس چیز نے تمھیں کمزور و نحیف کردیا ہے؟ میں نے کہا: میں اپنا معاملہ آپ سے نہیں چھپاؤں گا۔ دو دن سے میں نے کچھ نہیں کھایا۔ اس نے کہا:میرے پا س ایک دینار ہے، آدھا تمھیں دے دیتا ہوں اور بقیہ آدھا کرائے کے لئے رکھ لیتا ہوں۔ چنانچہ جب ہم بصرہ سے نکلے تو میں نے نصف دینار ان سے لے لیا۔(تاریخ ابن عساکر، 2/11، رقم:6072) (16)حضرت سیّدُنا حافظ محمد بن اسحاق بن یحیی ٰ بن مندہ اصبہانی رحمۃُ اللہ علیہ فنِ حدیث کے امام اور بااعتماد محدث گزرے ہیں۔آپ رحمۃُ اللہ علیہ 310ہجری میں پیدا ہوئے۔ ”18سال“ کی عمر میں سماعتِ حدیث شروع فرمائی اور ”30برس“ کی عمر میں ”نیشا پور“ کی طرف طلبِ حدیث کے لئے سفر فرمایا۔ حضرت سیّدُنا ابوحامد بن بلال رحمۃُ اللہ علیہ سے ملاقات کی اور حضرت سیّدُنا عاصم رحمۃُ اللہ علیہ سے (احادیث کے) تقریباً ہزار اجزاء تحریر فرمائے۔ پھر ”بغداد شریف“ کا سفر اختیار فرمایا اور حضرت سیّدُنا ابن بختری رحمۃُ اللہ علیہ اور حضرت سیّدُنا صغار رحمۃُ اللہ علیہ سے ملاقات کی۔ ”دمشق“ میں حضرت سیّدُنا خیثمہ بن سلیمان رحمۃُ اللہ علیہ اور ان کے معاصرین (یعنی ہم زمانہ لوگوں) سے ملاقات کی۔ ”مکۂ مکرمہ زادَھا اللہ شرفاً و تعظیماً “ میں حضرت سیّدُنا ابو سعید بن اعرابی رحمۃُ اللہ علیہ سے اور ”مصر“ میں حضرت سیّدُنا ابوطاہر مدینی رحمۃُ اللہ علیہ سے۔ ”بخارا، مرو اور بلخ“ میں کثیر محدثین سے ملاقات کی، متعدد ملکوں کی سیاحت کی اور بے شمار کتب تصنیف فرمائیں۔ ”تقریباً40سال“ تک سفر میں رہے۔ بڑھاپے کی حالت میں اپنے وطن لوٹے شادی کی اور اللہ پاک نےاولاد(کی نعمت) سے نوازا۔ منقول ہے کہ آپ رحمۃُ اللہ علیہ جب اپنے شہر اصبہان لوٹے تو ان کے پاس کتابوں اور اجزاء ِاحادیث کے 40 بورےتھے اور آپ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں نے” 17سو مشائخ“ سے احادیث لکھی ہیں۔آپ رحمۃُ اللہ علیہ حامیِ سنّت اور حافظ ِحدیث تھے۔ کثیر احادیث بیان فرمائیں اور 395ہجری میں وِصال فرمایا۔ باطرقانی کا قول ہے کہ حضرت سیّدُنا محمد بن اسحاق اصبہانی رحمۃُ اللہ علیہ علم ِ حدیث میں اما م الائمہ تھے۔(میزان الاعتدال، 3/461، 462، رقم:7673) (17)حضرت سیّدُنا ابو حاتم رحمۃُ اللہ علیہ کے بیٹے حضرت سیّدُنا عبدُالرّحمٰن رحمۃُ اللہ علیہ اپنی کتاب ”مقدمۃ الجرح و التعدیل“ میں فرماتے ہیں: میں نے اپنے والد کو فرماتے سنا کہ جب میں پہلی مرتبہ طلبِ حدیث کے لئے نکلا تھا تو7سال تک باہر رہا اور ایک ہزار فرسخ سے زائد سفر میں نے پیدل کیا(ایک فرسخ تین میل سے زائد ہوتاہے) اور میں ہمیشہ مسافت کو شمار کرتا رہا حتّٰی کہ جب ایک ہزار فرسخ سے زائد ہوا تو شمار کرنا چھوڑ دیا، میں اس مدت میں مسلسل سفر کرتا رہا (جس کی تفصیل یہ ہے کہ) ”کوفہ سے بغداد“ کا اس قدر سفر کیا کہ شمار سے باہر ہے، کئی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن