30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حصولِ علمِ دین کے لئے محنتیں اور مشقتیں
مولانا محمد عمیر عطاری مدنی
(مدرس فیضانِ غوث الاعظم، ولیکا سائٹ، کراچی)
علوم و فنون کا بیش بَہا خزانہ ہم تک یونہی نہیں پہنچا بلکہ اس کو جمع کرنےاورہم تک پہنچانے میں ہمارے بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہ م نے بے پناہ مشقتیں جھیلیں، مَصائب کا سامنا کیا، صعوبتیں برداشت کیں، اپنے وطن اور خاندان کو چھوڑا اور دُور دراز کا سفر پیادہ (پیدل) اور جانوروں پر دنوں اور مہینوں کا طے کیا۔
صحراء ہو یا دریا،جنگل ہو یا پہاڑ،گرمی ہو یا سردی، اندھیرا ہو یا اجالا کوئی چیز ان کےبلندارادوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی اور ان علم کےشائقین کاکاروان اپنے مقصد کو پانے کیلئے راں دواں رہا۔اس کے ساتھ ساتھ بہت بڑا علمی ذخیرہ لوگوں تک پہنچا کر ایسا احسان ِ عظیم فرمایا،جس سے لوگ رہتی دنیا تک علم کی روشنی حاصل کرتے رہیں گے۔
قراٰنِ کریم میں بھی اللہ پاک نے طلبِ علم کی خاطر سفر اختیار کرنے کی ترغیب دلائی ہے، چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ وَ لِیُنْذِرُوْا قَوْمَهُمْ اِذَا رَجَعُوْۤا اِلَیْهِمْ لَعَلَّهُمْ یَحْذَرُوْنَ۠(۱۲۲)
ترجمۂ کنزالایمان : تو کیوں نہ ہوا کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں اور واپس آکر اپنی قوم کو ڈر سنائیں اس امید پر کہ وہ بچیں۔(پ11، التوبہ:122)
مفسرینِ کرام علیہم الرَّحمہ فرماتے ہیں: یہ آیت ”طلبِ علم“ کے واجب ہونے پر دلالت کرتی ہے اور نفع مند علم ”سفر“ کرنے سے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔(تفسیرِ کبیر، 6/171، تحت ھذہ الآیۃ)
تفسیر روحُ البیان میں ہے: کوئی بھی شخص علم میں اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اس کے حصول کے لئے سفر نہ کرے۔(تفسیر روح البیان، سورۂ توبہ:122، 3/537)
حضرت سیّدُنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ دو عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جو طلبِ علم کے لئے کسی راستے پر چلتا ہے اللہ پاک اس کے لئے جنّت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔(ترمذی، 4/294، حدیث:2655)
حضرت صفوان بن عسّال سے روایت ہے کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عالیشان ہے:جو شخص علم کی تلاش میں اپنے گھر سے نکلتا ہے فرشتے اس کی رضا کے لئے اپنے پَر بچھا دیتے ہیں۔(ابن ماجہ، 1/145، حدیث:223)
اس کے علاوہ بھی کئی احادیثِ طیّبہ میں حصولِ علم کی خاطر سفر اختیار کرنے کی فضیلت اور اہمیت بیان فرمائی گئی ہے اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع