دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

درسِ نظامی کے ثمرات:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
ساتھ پڑھائے جاتے ہیں۔ کتبِ سیرت اور تصوف کی صورت میں اخلاقیات و آداب سے متعلق زبردست تربیت موجود ہے۔ درسِ نظامی عالمِ دین بننے کیلئے ایک زبردست معاون کورس ہے اور اکابر فرماتے ہیں کہ عالم ہی انسان ہے۔

درسِ نظامی کے ثمرات:

11 ویں صدی ہجری میں جب سے یہ نصاب مرتب ہو ا۔ نا جانے کتنے محدثین، مفسرین، مفتیانِ کرام،محققین، مصنفین، مدرسین، مبلغین تیار ہوئے جنہوں نے دینی و سماجی خدمات میں تاریخ رقم فرمائی۔ امامِ اہلِ سنّت، صدرُالافاضل، صدرُ الشریعہ، مفتیِ اعظم ہند، ملکُ العلماء، محدثِ اعظم پاکستان، محدثِ اعظم ہند، مفتیِ اعظم پاکستان، غزالیِ زماں، فقیہِ زماں، فقیہِ اعظم، صدرُالعلماء، صدرُالمدرسین، شیر بیشہ اہلِ سنّت، امیرِ ملت، سفیرِ اسلام، حافظُ الحدیث، شیخُ القرآن، شیخُ الاسلام و المسلمین جیسے القابات سے معروف ہستیوں کی تعلیم کی بنیاد درسِ نظامی کورس ہی ہے۔

اہلِ اسلام کا تعلیمِ مدرسہ پر اعتماد:

آج کے ترقی یافتہ دورمیں ماڈرن تعلیم کی شہرت کے باوجود بھی مسلمان اپنے پیچیدہ دینی مسائل کی شرعی راہنمائی کیلئے مدرسے کے مفتی صاحب پر ہی اعتماد کرتا نظر آتا ہے۔

درسِ نظامی اور جامعۃُ المدینہ:

علمِ دین کی اہمیت اور افادیت کے پیشِ نظر عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے 1994ء میں درسِ نظامی کا آغاز کیا اور اس کیلئے پہلےجامعۃُ المدینہ کا قیام پاکستان کے شہر کراچی میں کیا گیا۔ یہ بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے خلوص کا ثمرہ ہے کہ اب دنیا کے 14ممالک میں گیارہ سو سے زائد برانچیں ہو چکیں ہیں جن میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے اور اِن شآءَ اللہ اضافہ ہو تا رہے گا۔

متعدد شعبہ جات کے لئے اہل افراد کی تیاری:

جامعۃُ المدینہ اب تک 19501سے زائد فاضلینِ درسِ نظامی ملک و ملت کو پیش کرچکا ہے جن میں سے بڑی تعداد ملک و بیرونِ ملک دین و ملت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔

کنزُالمدارس اور درسِ نظامی:

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت نے 2021ء میں دینی تعلیمی بورڈ بنام ”کنزُ المدارس“ کی منظوری دی۔ کنزُ المدارس بورڈ کے اراکین نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ اور اراکینِ شوریٰ، مفتیانِ کرام اور سینیئر اساتذۂ کرام سے مشاورت کے بعد یہ طے کیا کہ جس طرح ہمارے اکابرِ زمانہ اور حالات کے پیشِ نظر درسِ نظامی کے نصاب میں کچھ نہ کچھ ترامیم فرماتے رہے موجودہ دور کے تقاضوں کے پیشِ نظر کنزُالمدارس کے بورڈ کے تحت بھی درسِ نظامی کے نصاب کو اَزسرِ نو مرتب کیا جائے۔ یہ کام کنزُ المدارس کے نصابی بورڈ کو سپرد کیا گیا، نصابی بورڈ نے بڑی محنت سے مفتیانِ کرام، ماہرینِ تعلیم اور سینیئر مدرسین کی مشاورت سے درسِ نظامی کے نصاب میں کچھ ترامیم کرکے اسے دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن