30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درسِ نظامی کیا ہے؟
رکنِ شوریٰ مولانا محمد جنید عطاری مدنی
(نگران جامعات المدینہ گرلز)
درسِ نظامی دینی مدارس میں پڑھایا جانے والا عربی و اسلامی علوم کا ایک منظم اور جامع کورس ہے۔ جنوبی ایشیا سے باہر عرب، افریقہ اور دنیا کے دیگر کئی ممالک میں اس طرح کے علوم و فنون پر مشتمل کورس دیگر ناموں سے بھی کروائے جاتے ہیں۔ بنیادی طور پر درسِ نظامی عالمِ دین بننے کے لئے زبردست معاون کورس ہے۔
”درسِ نظامی“ نام کی وجہ؟
معتبرعالمِ دین، مفسر،محدث، فقیہ، فلسفی اور ایک ممتاز مدرس ملاّ نظام الدین سہالوی رحمۃُ اللہ علیہ جو 1677ء میں لکھنو کے نواحی علاقے، سہالی میں پیدا ہوئے۔ آپ کو اسلامی علوم و فنون میں مکمل مہارت حاصل تھی، انہوں نے درسیات کی بہترین کتب کو باہم مربوط اور منظم کر کے اس طرح مرتّب کیا، جس سے علومِ عربیہ و اسلامیہ کا ایک جامع اور ہمہ گیر نصاب ترتیب پایا، جو آج بھی تھوڑی بہت تبدیلیوں کے ساتھ دینی مدارس میں رائج ہے۔ان ہی کی نسبت سےیہ کورس ”درس نظامی“ کہلاتا ہے۔ یہ کورس بالخصوص تو جنوبی ایشیا کے مدارس میں درسِ نظامی کے نام سے معروف ہے البتہ دیگر بعض افریقی و یورپین ممالک میں بھی درس نظامی کورس کروایا جاتا ہے۔
درسِ نظامی میں شامل علوم وفنون:
درسِ نظامی کے مروجہ نصاب میں 30 سے زائد علوم و فنون پڑھائے جاتے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔قرآن و علوم القرآن، حدیث و علوم الحدیث، فقہ و علوم الفقہ، سیرت و فضائل نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، اسلامی عقائد و نظریات، دعوت و ارشاد، تقابلِ ادیان (Interfaith)، تصوف، آدابِ معاشرت (Social Manners)، اخلاقیات (Manners)، فلسفہ (Philosophy)، تاریخِ اسلام، علم التعلیم (Education)، عربی گرائمر، عربی تکلم، عربی ادب، بلاغت (Eloquence)، منطق (Logic)، مناظرہ (Debate) اصول تحقیق وغیرہ جیسے علوم و فنون مختلف درجات (Grades)میں پڑھائے جاتے ہیں۔
ایک انسان کے لئے ضروری علوم:
کوئی بھی ذی شعورشخص اس بات کا انکار نہیں کر سکتا کہ انسان کیلئے ایمانیات، احکاماتِ الٰہی اور اَخلاق و آداب کا علم سیکھنا انتہائی ضروری ہے جو انسان کی دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے ناگزیر ہے۔ درسِ نظامی میں تفاسیر و احادیث اور اسلامی عقائد کی کُتب میں ایمانیات سے متعلق تفصیلی تعلیم موجود ہے اور کتبِ فقہ میں حلال و حرام کے مسائل دلائل اور علل کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع