دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
معاشرے کا خدا او رسول سے کوئی تعلق نہیں یا معاشرے کے لئے اسلام کی تبلیغ ایک فضول سی چیز ہے، تو پھر مدرسے کی افادیت قابلِ غور ہے۔ یہ حقیقت ہر صاحبِ فہم کو معلوم ہے کہ اسلام کے دشمنوں کو آج بھی سب سے زیادہ خطرہ اہلِ مَدْرَسَہ ہی سے محسوس ہوتا ہے۔ آخر کیوں؟ اسے ایک مثال سے سمجھئے۔ جس طرح کسی ملک یا قلعے کی بقا اور تحفظ کے لئے فوج کی ضرورت ہوتی ہے، جو حفاظت و دِفاع کا کام کرتی ہے کہ اگر فوج نہ ہو تو دشمن حملہ کرکے ملک یا قلعہ تباہ و برباد کردیتا ہے، ایسے ہی اسلام، اسلامی عقائد، خدائی احکام اور نبوی تعلیمات کے قلعے کے لئے مدرسے کے فاضِلین کی ضرورت ہے، جو اِسلام دشمن دانِشوَروں، لکھاریوں، مقرروں اور سازشیوں کے مقابلے میں دین و شریعت کی حفاظت کے لئے محافظین کا کردار ادا کریں۔ اگر اسلام کے محافظین کی یہ علمی فوج ختم کردی جائے تو عالَمِ اَسْباب میں پھر کوئی دوسری چیز اسلام کا تحفظ نہیں کرسکتی ہے۔ فی زمانہ دہریت، لادینیت، لبرل ازم (Liberalism) اور سیکولرازم (Secularism) کا زہر آلود پروپیگنڈا (Propaganda) جس زور شور سے جاری ہے اور مسلمانوں کا دین سے تعلق مکمل طور پرختم کرنے بلکہ تعلق ختم کرنے کے بعد اُلٹا دین سے متنفر کرنے میں عالَمِ کفر جس قدر کوششیں کررہا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اِن سب کا مقابلہ غیرتِ ایمانی سے لبریز یہی بوریہ نشین اہلِ مَدْرَسَہ ہی کررہے ہیں۔ آج تک کتنی ہی اِرْتِدادی تحریکیں اٹھیں، مسلمانوں کو اسلام سے منحرف کرنے اور باطل میں داخل کرنے کے لئے دامے، دِرَمے، قدمے، سخنے ہر طرح کا زور لگایا گیا۔ شُدھی سنگھٹن کی تحریک ہو یا عیسائی مشنریز کی چالاکیاں، قادیانیوں کی ریشہ دوانیاں ہوں یا منکرینِ حدیث کی شر انگیزیاں، اُن سب کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا شرف اور مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ بحمدِ اللہ تعالیٰ مَدَارِس کے علماء ہی نے سرانجام دیا۔ یہ نعرہ علماء ہی نے سچ کرکے دکھایا: باطل سے دَبْنے والے اے آسماں نہیں ہم سو بار کرچکا ہے تو اِمتحاں ہمارا اہلِ مدرسہ کا یہی کردار ہے جس کی وجہ سے عالَمِ کفر کی نگاہ میں مدرسے آج بھی کھٹکتے ہیں۔ دین کی بنیاد علم ہے اور اس کی بقا بھی علم ہی سے ہے۔ علومِ دینیہ جیسے تفسیرِ قرآن، علومُ القرآن، حدیث، شروحِ حدیث، علومُ الحدیث، فقہ، اُصولِ فقہ، تصوف و اخلاقیات، صرف و نحو اور ادب و بلاغت، تمام اُصولی و فُروعی علومِ دینیہ کی تعلیم ہمیشہ سے دینی مَدَارِس میں ہی رائج رہی ہے اور آج بھی مذکورہ علوم و فنون اہلِ مَدْرَسَہ ہی کی وجہ سے باقی ہیں۔ دینی تصنیفات کا نَوّے فیصد سے زیادہ حصہ آج بھی اہلِ مَدْرَسَہ ہی کی طرف سے ہے۔ دعوت و تبلیغ کا کام ہمیشہ سے اِن ہی حضرات سے وابستہ ہے۔ آج بھی پوری دنیا میں دینی کتابیں، دینی رسائل و جرائد، سب اِن ہی کے مرہون منت ہیں۔ مسلم معاشرے میں مسجد کی حیثیت دل کی طرح ہے، جس سے پورے معاشرے میں اسلامی تعلیم کی رُوح رَواں دواں ہے۔ مادِّیت کے اِس دور میں بھی اَلحمدُلِلّٰہ آج ہماری مسجدیں آباد ہیں، نمازیں قائم ہیں، نماز کی جماعت کا سلسلہ مکمل پابندیِ وقت کے ساتھ جاری ہے، جمعہ کے ایمان افروز اجتماعات ہوتے ہیں، مَحافل کا اِنْعِقاد، تعلیم و تربیت کا سلسلہ، درس و بیان اور وَعْظ و نصیحت کا نظام جاری و ساری ہے۔ لوگوں کو صبر و شکر کی تعلیم، حُقوقُ اللہ سے آگاہی، حقوقُ العباد کی اہمیت کا بیان، ماں باپ، بیوی بچوں کے حقوق، رشتے داروں اور پڑوسیوں سے حسنِ سلوک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ لوگوں کے دلوں میں مسجد، نماز، جماعت، عبادت، تلاوت، تعلق ب اللہ اور شعائرِ اسلام کی محبت اُجاگر کی جاتی ہے۔ موجودہ زمانے کی بے ہنگم، لامحدود مصروفیت اور مادیت کی دوڑ میں مشغولیت کے باوجود آج بھی کروڑوں مسلمانوں کو قرآن پڑھنا آتا ہے، دنیا بھر میں لاکھوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن