30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَدَارِس کا معاشرے میں کردار
مفتی محمد قاسم عطاری
(نگران مجلس تحقیقاتِ شرعیہ، دارالافتاء اہل سنت، فیضان مدینہ کراچی)
اسلام کی پہلی وَحْی علم سے متعلق تھی، فرمایا گیا:
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ(۱) خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ(۲) اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ(۳) الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ(۴) عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ(۵)
”اپنے رب کے نام سے پڑھوجس نے پیدا کیا۔ انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا۔پڑھواور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ہے۔ جس نے قلم سے لکھنا سکھایا۔ انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا“۔(پ30، العلق:1تا5)
وحی کی صورت میں خدا نے وہ کتاب اُتاری جس میں علم ہی علم بلکہ تمام تر علم ہے، فرمایا:
وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ تِبْیَانًا لِّكُلِّ شَیْءٍ
”اور ہم نے تم پر یہ قرآن اتارا جو ہر چیز کا روشن بیان ہے“۔ (پ14، النحل:89)
خود ربُّ العالمین نے ”مَاکَان وَمَا یَکُونُ“ کا علم سِکھا کر ذات ِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو مجسمِ عِلم بنا دیا۔ فرمایا:
وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُؕ
’’اور آپ کو وہ سب کچھ سکھا دیا جو آپ نہ جانتے تھے“۔(پ5، النسآء: 113)
اِتنا کچھ سکھا کر بھی فرمایا کہ علم میں اضافے کی دعا کرتے رہو، چنانچہ فرمایا:
وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(۱۱۴)
”اور عرض کرو: اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما“۔(پ16، طٰہٰ:114)
علم ہی افضیلتِ آدم کا سبب بنا، فرمایا گیا:
وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا
”اور الله تعالیٰ نے آدم کو تمام اشیاء کے نام سکھا دیے“۔ (پ1، البقرۃ:31)
علم والوں کو دوسروں پر فضیلت دی گئی، ارشاد فرمایا:
قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع