دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

دینی جامعات ومدارس کی اہمیت و افادیت

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

دینی جامعات ومدارس کی اہمیت و افادیت

مولانا فیضان سرور مصباحی (مدرس جامعۃ المدینہ فیضان عطار، نیپال) اسلامی تہذیب وتمدّن کی بقا میں اسلامی جامعات ومَدَارِس کا اتنا ہی اہم کردار رہا ہے جتنا کہ انسانی زندگی کی بقا میں ہَوا اور پانی کاکردار ہے۔ تاریخی زاویے سے نگاہ ڈالیں تو جامعات و مَدَارِس کا رشتہ مکہ مکرمہ میں جناب ارقم رضی اللہ عنہ کے گھر اور مدینہ شریف میں مسجدِ نبوی کے قریب موجود ایک چھوٹے سے چبوترے سے ملتا ہے، جسے ”صُفّہ“ کا نام دیا گیا تھا اور اس میں پروان چڑھنے والے افراد ”اصحابِ صفّہ“ کہلائے۔ ”صفہ“ باقاعدہ طور پر اسلامی درس گاہ کی گویا خِشتِ اوّل تھی۔ پھر جیسے جیسے اسلام مختلف دِیار و اَمصار میں پھیلتا گیا، اسلامی درسگاہوں کا قیام ہوتا گیا، درسگاہِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فیض یافتگان نے تابعینِ عظام کو اور تابعین نے تبع ِتابعینِ کرام کو عُلومِ دینیہ کے چشمۂ صافی سے سیراب کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ سلسلہ در سلسلہ جہاں جہاں اسلام پہنچا، اس کی تعلیمات کی اِشاعت کے لئے درس گاہوں کا وجود ایک امر ضروری قرار پایا۔ یہی درسگاہیں برِّصغیر میں ”مدرسہ“ اور ”جامعہ“ کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن