دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
انشاء پردازی کے اصولوں کا خیال رکھنا *بڑی ترمیم کے لئے عندالضرورۃ مؤلف سے رابطہ کرنا *مواد کی صحت کے لئے حوالہ جات کا التزام کرنا *تمام مضامین کو دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اصولوں کی روشنی میں دیکھنا *لفظی اور املا کی غلطیوں سے حتّی الامکان بچنے کے لئے تین سے زائد بار پروف ریڈنگ کرنا *دارُالافتاء اہلِ سنّت (دعوتِ اسلامی)سے تمام مضامین کی شرعی تفتیش کروانا *مضامین کی ڈیزائننگ کے لئے پیراگرافنگ،فونٹ سیٹنگ اور ای پی ایس (EPS)بنانے کے مراحل * تمام فائلز کی وَن فائل بنانا *پرنٹنگ کے لئے پریس بھیجنا۔ اس شمارے کی تیاری میں نگران ِ مجلس جامعۃ المدینہ رکنِ شوریٰ مولانا محمد اسد عطّاری مدنی اور رکنِ شوریٰ مولانا ابواسید محمد جنید عطّاری مدنی کے ساتھ ساتھ مولانا اسماعیل عطّاری مدنی، مولانا محمد عارف عطّاری مدنی، مولانا محمد عمیر عطّاری مدنی اور مولانا شاہد عطّاری مدنی نے بھی تعاون فرمایا جبکہ آفس ماہنامہ فیضان مدینہ کے *مولانا بلال حسین عطّاری مدنی *مولانا ابو محمد اویس یامین عطّاری مدنی *مولانا محمد رفیق عطّاری مدنی *مولانا محمد نواز عطّاری مدنی *مولانا ابوعبید عدنان احمد عطّاری مدنی *مولانا کاشف شہزاد عطّاری مدنی *مولانا جاوید عطّاری مدنی اور 2گرافکس ڈیزائنرز *یاوراحمد انصاری قادری اور *شاہد علی حسن عطّاری نے بہت محنت فرمائی۔ بالخصوص مولانا ابو محمد اویس یامین عطّاری مدنی جو کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے پہلے دن سے ہی میرے رفیقِ سفر ہیں ان کی محنت، لگن، کوشش اور تعاون کا لفظوں میں شکریہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔ آخر میں اپنے بڑوں اور محسنین یعنی مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے نگران و رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجدمحمد شاہد عطّاری مدنی سلّمہ الغنی (جنہوں نے جامعۃ المدینہ کی تاریخی معلومات اور دیگر کئی ضروری چیزوں کے حصول میں بہت کرم نوازی فرمائی)، ماہنامہ فیضان مدینہ کے چیف ایڈیٹر مولانا ابورجب محمد آصف عطّاری مدنی(جنہوں نے اپنی ڈھیروں مصروفیات اور طبیعت کی ناسازی کے باوجود آفس ٹائم کے علاوہ بھی وقت نکال کر مضامین کی نظرثانی فرمائی اور راہنمائی کی)، ہیڈ آف ڈیپارٹ مولانا مہروز علی عطّاری مدنی(جنہوں نے کئی اہم معاملات میں راہنمائی بھی فرمائی اور کئی چیزوں کے حصول میں معاونت بھی کی)، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شرعی مفتش مولانا محمد جمیل احمد عطّاری مدنی (جنہوں نے اپنی تدریسی اور افتاء کی مصروفیات کے باوجود کثیر مضامین کی بروقت شرعی تفتیش فرمائی) اور ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطّاری مدنی (جنہوں نے دوسرے شعبہ جات سے مواد اور دیگر اہم چیزوں کے حصول میں تعاون فرمایا، ان) کا بھی بہت ممنون ہوں کہ ان کی خصوصی شفقتوں کے باعث یہ خصوصی شمارہ مکمل کرسکا۔ یہ شمارہ شیخِ طریقت، امیر اہل سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضانِ خاص کا ایک تحفہ ہے۔ اللہ کریم کی بارگاہِ عظیم میں دعا ہے کہ اللہ ربُّ العزّت اسے شرفِ قبولیت سے نوازے اور دعوتِ اسلامی و بانی دعوتِ اسلامی کی جملہ خدماتِ دینیہ کو قبول فرمائے اور ان کے خدمتِ دین کے لگائے ہوئے پودوں کو تا روزِ قیامت ثمربار و سایہ دار رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ابوالنّور راشد علی عطّاری مدنی (ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان مدینہ) 14ربیع الاول 1443ھ بمطابق 21اکتوبر 2021ء

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن