30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکنِ شوریٰ مفتی حافظ محمد فاروق عطاری مدنی رحمۃُ اللہ علیہ :
مرکزی مجلسِ شوریٰ کا قیام 2000ء میں ہوا، اس سے قبل جامعاتُ المدینہ کا نظام باپو شریف سیّد عبدالقادر رحمۃُ اللہ علیہ دیکھا کرتے تھے۔ مجلسِ شوریٰ کے قیام کے بعد جب مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنی رحمۃُ اللہ علیہ شعبان 1423ھ مطابق دسمبر 2002ء میں رکنِ شوریٰ بنے تو شوریٰ میں جامعاتُ المدینہ کی ذمّہ داری ان کے سپرد ہوئی۔ ان کے تحت مولانا ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی خدمات سرانجام دیتے تھے۔ مفتیِ دعوتِ اسلامی کی ماتحتی میں گرلز کے جامعاتُ المدینہ کا نظام جامع مسجد کنزُالایمان بابری چوک کراچی کے خطیب مولانا حافظ محمد حنیف امجدی صاحب دیکھتے تھے جبکہ بوائز کے جامعات کا نظام مجلس ڈاکٹرز دعوتِ اسلامی کے موجودہ ذمّہ دار حاجی محمد رضوان عطاری دیکھتے تھے۔ گرلز کے جامعات کا نظام کچھ عرصہ تک رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری کے تحت بھی رہا۔ مفتی دعوتِ اسلامی رحمۃُ اللہ علیہ اپنے وصال18محرم1428ھ مطابق 17فروری 2006ء تک جامعۃُ المدینہ کے نگران رہے۔ ان کے دور میں جو نمایاں کام ہوئے ان میں سے دو اہم کام یہ ہیں:
*28جامعاتُ المدینہ بوائز کا آغاز ہوا۔
*4 جامعاتُ المدینہ گرلز کا آغاز ہوا۔
رکنِ شوریٰ مولاناحاجی ابوماجدمحمد شاہد عطاری مدنی:
مولاناابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی 15ربیعُ الاول 1426ھ (2005ء) میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن بنے اور محرمُ الحرام 1427ھ/فروری 2006ء سے جنوری 2010ء تک جامعۃُ المدینہ کے(بطور رکنِ شوریٰ) نگران رہے۔ اس دوران حاجی عبدالحبیب عطاری آپ کے تحت 30شعبانُ المعظم 1428ھ/ 13ستمبر 2007ء کو جامعۃُ المدینہ پاکستان سطح کے نگران مقرر ہوئے۔رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کی ذمّہ داری میں جامعۃُ المدینہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سے چند نمایاں کام یہ ہیں:
*32 جامعاتُ المدینہ بوائز کا آغاز ہوا۔
* 20 جامعاتُ المدینہ گرلز کا آغاز ہوا۔
*اپنی ذمّہ داری کی ابتدامیں تقریباً18 ماہ کے دوران ہر جامعۃُ المدینہ کا تین بار وِزٹ کیا۔
*نصابُ الصرف، نصابُ النحو اور نصابُ المنطق نامی کُتب تالیف کروائی گئیں۔
*ربیعُ الاوّل 1427ھ /اپریل 2006ءمیں پاکستان سطح پر مجلس جامعاتُ المدینہ کا قیام ہوا، (جس کے اراکین مولانا محمد بلال عطاری مدنی، سندھ۔ مولانا محمدشہزادعطاری مدنی، بلوچستان۔ مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کشمیر۔ مولاناعبدالقیوم عطاری مدنی، kpk۔ مولانا ذوالفقار عطاری، لاہور۔ مولانا محمدعارف عطاری مدنی، ملتان۔ مولانا محمد کاشف عطاری مدنی، خان پور۔ مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی، فیصل آباد اور مولانا محمد طارق عطاری مدنی، گوجرانوالہ تھے۔)
*ربیعُ الاوّل 1427ھ /اپریل 2006ءطلبہ کے بارہ ماہ کے مدنی قافلوں کا سلسلہ شروع ہوا، تقریباً اس سال 400 طلبہ نے بارہ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
*شعبۃُ الامتحانات کے ساتھ شعبۃُالتسجیل (ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ) بھی قائم کیا گیا، اس کے ذمّہ دار محمد اسرار عطاری مدنی بنائے گئے۔
*9اگست2006ء کو مجلس جامعاتُ المدینہ گرلز پاکستان کا قیام ہوا، اس کا نگران مولانا حافظ محمد عرفان حفیظ عطاری مدنی (لاہور) کو بنایا گیا۔
*شوّال1427ھ/اکتوبر2006ء کو دورۂ حدیث کا دوسرا درجہ فیصل آباد میں شروع کیا گیا۔
*2صفرُ المظفر 1428ھ/20فروری 2007ء کو جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کر اچی میں تخصص فی الفنون کا آغاز ہوا۔
*3جمادَی الاُخریٰ1428ھ/19جون2007ء میں کراچی اور لاہور سمیت دیگر بڑے جامعات کی مجالس میں تعلیمی اُمور ذمّہ دار کا اِضافہ کیا گیا، (موجودہ رکنِ شوریٰ) مولانا حاجی محمد اسد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع