30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعاتُ المدینہ کی تعمیر و ترقی میں اراکینِ شوریٰ کا کردار
مولانا سید ساجد عطاری مدنی
(ناظم اعلیٰ کنزالمدارس بورڈ)
اَلحمدُلِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کے قیام کو تقریباً 25 سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔ اس دوران کئی طرح کی مشکلات بھی آئیں اور بہت سے مواقع پر اللہ کریم کے فضل سے بہت کامیابیاں بھی ملیں۔ ان کامیابیوں میں اللہ ربُّ العزت کے فضل و کرم، رسولِ رحمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظر کرم سے امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد عبدالقادر باپو رحمۃُ اللہ علیہ اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کا بھی بہت اہم کردار رہا ہے۔
باپو شریف سیّد عبدالقادر رحمۃُ اللہ علیہ ، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مرحوم نگران حاجی محمد مشتاق عطاری رحمۃُ اللہ علیہ اور موجودہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی کی بھی جامعاتُ المدینہ میں گہری دلچسپی رہی ہے۔ ان کی دلچسپی اور شفقتوں کا نتیجہ ہے کہ اَلحمدُلِلّٰہ گودھرا کالونی کےمدرسۃُ المدینہ سے شروع ہونے والا جامعہ آج 1124سے زائد جامعاتُ المدینہ کے نیٹ ورک کو محیط ہوچکا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے تنظیمی نیٹ ورک کے مطابق شعبہ جامعۃُ المدینہ بھی کسی رکنِ شوریٰ کی ذمّہ داری میں ہوتاہے۔ یہ ذمّہ داری مختلف اراکینِ شوریٰ کے پاس رہی۔ ہر رکنِ شوریٰ کے آنے کے بعد شعبہ میں نمایاں کام اور ترقیاں ہوئیں۔ اب تک جن اراکینِ شوریٰ کے پاس بطورِنگران یا ماتحت جامعاتُ المدینہ کی ذمّہ داری رہی ان کے نام یہ ہیں:
(1)مفتی دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنی (مرحوم)
(2)رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجدمحمدشاہدعطّاری مدنی
(3)رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری مدنی
(4)رکنِ شوریٰ حاجی ابوالحسن محمد امین عطاری
(5)رکنِ شوریٰ مولاناحاجی حافظ محمد اسد عطاری مدنی
(6)رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی
وقت و وسائل کی قلت کے باعث جامعۃُ المدینہ کی تاریخ کا اس پہلو سے کلی طور پر احاطہ نہ کیا جاسکا، جس قدر معلومات جمع ہوسکیں وہ پیشِ خدمت ہیں۔
اراکینِ شوریٰ میں سے تین کی مکمل ذمہ داری رہی ہے جبکہ بقیہ ان کے معاون و ماتحت رہ کر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع