دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

طلبہ کو پکارنے کا میٹھا انداز:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
مولانا محمد سفیان مدنی بن محمدشریف عطّاری (مدرّس و ناظم جامعۃُ المدینہ راجہ جنگ، قصور) فرماتے ہیں: 2008ء میں میری والدہ سخت بیمار ہوئیں۔ انہی دنوں بارگاہِ امیرِاہل ِسنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ میں حاضری و پہلی ملاقات کا پروانہ بھی مل گیا۔ بیماری کے باوجود والدہ نے بخوشی سفر کی اجازت دیتے ہوئے دعا کرنے کا حکم دیا۔ میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ سے آپ کا جوٹھا پانی وغیرہ لے گیا جس کی برکت سے اَلحمدُلِلّٰہ والدہ صحت یاب ہوگئیں۔ اسی حاضری میں امیرِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھائی میں کمزور طلبہ کی دل جوئی کرنے اور انہیں جامعاتُ المدینہ چھوڑ کر جانے سے بچانے کے لئے خصوصی مدنی پھول بھی عطا فرمائے۔

طلبہ کو پکارنے کا میٹھا انداز:

جامعاتُ المدینہ سے درسِ نظامی مکمّل کرنے والے اسلامی بھائیوں سے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بے حد مَحبّت فرماتے ہیں اور اس محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کئی مرتبہ انہیں ”مدنی بیٹا“ کہہ کر پکارتے ہیں جو ان کے لئے باعثِ فرحت ہے۔

دعوتِ طعام سے نوازنا:

جامعاتُ المدینہ کے جو طلبہ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں، مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نہ صرف ان سے خوش ہوتے ہیں بلکہ بعض کو دعوتِ طعام سے بھی نواز دیتے ہیں، چنانچہ مولانا محمدیوسف عطاری مدنی بن عبدالمجید(جامعۃُ المدینہ فیضانِ بخاری، کھارادر، کراچی) کا بیان ہے کہ ہمارے ایک درجے کے بہت سارے طلبہ نے 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا، اس مدنی قافلے میں استادِ محترم مولانا زاہد مدنی اور میں بھی شریک تھا۔ اس پر امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بہت خوش ہوئے، مجھے اور مولانا زاہد مدنی صاحب کو حاجی حسّان رضا جو امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے داماد ہیں ان کے گھر پر دعوت دی، مفتی محمد قاسم صاحب بھی موجود تھے۔ ہم چھ آٹھ افراد تھے۔ اس وقت آپ نے ہم پر بہت شفقت فرمائی، کھانا کھلایا، دعاؤں سے نوازا، حوصلہ افزائی فرمائی اور آئندہ بھی دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ اللہ پاک امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو صحت و عافیت کے ساتھ درازیِ عمر بالخیر عطا فرمائے۔ اٰمین

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن