دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

خواب میں کرم فرمانا:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
میں دینی کام کرنے والا بن جائے، یہی وجہ ہے کہ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی قافلہ کورس کرنے کی رغبت دلانے کے لئے جامعاتُ المدینہ کے طلبہ کو اپنے پیغامات سے نوازتے رہتے ہیں، چنانچہ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ایک پیغام پیشِ خدمت ہے: سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفی عنہ کی جانب سے میرے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے محمد سرور عطاری (مدرس جامعۃُ المدینہ، فیضانِ غوثُ الاعظم ولیکا، کراچی) کی خدمت میں مدنی مٹھاس سے تربتر مہکا مہکا سلام۔ شعبانُ المعظم میں چھٹیاں پڑنے والی ہیں۔ برائے کرام! آپ بمع طلبہ (20سال سے زائد عمر کے) 41دن کا مدنی قافلہ کورس کی سعادت حاصل کرکے عطّار بد اطوار کےدل کو خوش کردیں۔ میرا دل نہ توڑنا۔ اے اللہ !سرور اور جامعۃُ المدینہ کے جو جو اساتذہ اور طلبہ مدنی قافلہ کورس کریں ان کو اور مجھے جنّتُ الفردوس میں ہمارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جوار میں اکھٹارکھنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

خواب میں کرم فرمانا:

امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جہاں اپنے ملفوظات میں طلبہ کو ہمت و استقامت سے جامعاتُ المدینہ کے گلشن سے علمِ دین کے پھول چن کر اپنے دل کے گلدستے میں سجانے کی سوچ فراہم کرتے ہیں وہیں بسااوقات خواب میں آکر بھی ایسا کرم فرما دیتے ہیں جو طلبہ کے لئے استقامت کا باعث بن جاتا ہے، چنانچہ مولانا مقبول عطّاری مدنی ولد حبیبُ الرّحمٰن (مدرّس جامعۃُ المدینہ فیضان عشقِ رسول، کریم آباد، کراچی) کا کہنا ہے کہ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان ”بُرے خاتمے کے اسباب“ سُن کر ماحول میں آیا اور بڑے بھائی کی انفرادی کوشش سے درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ لیا۔ دورانِ درسِ نظامی کچھ معاملات کی وجہ سے درسِ نظامی چھوڑ نے کا ذہن بن گیا لیکن امیر ِاہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خواب میں کرم فرمایا، آج بھی وہ خواب مجھے یاد ہے کہ ایک بڑا پہاڑ تھا، جس میں راستے تھے اور گھپ اندھیرا تھا۔نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا اس کے دونوں طرف حدِ ّنگاہ تک گہری کھائی تھی اور آگے تارکول کے گولے برس رہے تھے، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سب سے پہلے مولانا حاجی غلام یاسین مدنی (انڈونیشیاء) اور مولانا حاجی محمد نعمان مدنی (حیدرآباد) اور پھر مجھے اور دیگر ہم درجہ اسلامی بھائیوں کو سفید گھوڑے پر ساتھ بٹھاکر وہاں سے نکالا۔ اَلحمدُلِلّٰہ جو اسلامی بھائی امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے توسّط سے وہاں سے نکلے تھے ان سب نے درسِ نظامی پورا کیا۔ میرے عطار کا در سلامت رہے ہم پہ سایۂ مرشد سلامت رہے

کمزور طلبہ پر شفقت فرمانا:

جہاں حوصلہ افزائی سے ذہین طلبہ میں مزید محنت و لگن کا جذبہ بیدار ہوتا ہے وہیں کمزور طلبہ کی حوصلہ شکنی انہیں درسِ نظامی چھوڑنے پر ابھارتی ہے، شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمانے کے ساتھ ساتھ کمزور طلبہ کے ساتھ دل جوئی فرمانے کے حوالے سے بھی مدنی پھول عطا فرماتے رہتے ہیں، چنانچہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن