دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

خصوصی وقت عطا فرمانا:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
ہے لیکن پھر آہستہ آہستہ بعض طلبہ نفس و شیطان کے ہاتھوں مجبور ہوکر درمیان میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، لہٰذا آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً طلبہ کو استقامت کے ساتھ علمِ دین حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرماتے رہتے ہیں، جن کی برکت سے بعض طلبہ درسِ نظامی چھوڑ کر جانے کا ارادہ ترک بھی کردیتے ہیں، چنانچہ مولانا محمد ظفر عطّاری مدنی ولد محمد حسین (مدرّس جامعۃُ المدینہ فیضان عشقِ رسول، کریم آباد، کراچی) کا بیان ہے کہ میں نے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لیا۔ دورانِ طالبِ علمی جامعۃُ المدینہ چھوڑنے کاذہن بنا لیکن امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جامعۃُ المدینہ میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول اور ارشادات سے متأثر ہوکر میں نے درسِ نظامی چھوڑنے کا اردہ ترک کردیا۔

خصوصی وقت عطا فرمانا:

امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ طلبہ سے بے حد مَحبّت فرماتے ہیں، وقتاً فوقتاً انہیں خصوصی وقت عطا فرماکر اپنے میٹھے میٹھے انداز میں سنّتوں کی خدمت کرنے کا جذبہ دلاتے ہیں، چنانچہ عون رضا مدنی (ناظم جامعۃُ المدینہ خوشاب) کا بیان ہے کہ ان کے دورۂ حدیث(2015ء) کے درجے پر امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خصوصی توجہ فرمائی، درجے کے بعض اسلامی بھائیوں کو امیر ِاہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں کئی راتیں اور گھنٹے حاضر رہنے کا موقع ملا۔ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس درجے کے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا تھا: ”اب تک جامعاتُ المدینہ میں ایسا دورۂ حدیث کا درجہ نہیں گزرا، اس درجے میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل ہے اور ہر ایک اسلامی بھائی دینی کاموں کی بڑی بڑی ذمّہ داریاں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔“ اَلحمدُلِلّٰہ اس درجے کے اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد ریجن جامعۃُ المدینہ کے ذمّہ دار رکنِ مجلس مولانا طاہر سلیم مدنی، مرکز ی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (بغدادی) کراچی کے ناظم مولانا محمد آفتاب مدنی، دارُالافتاء اہلِ سنّت سے وابستہ مولانا احمد رضا مدنی اور مولانا سخاوت محمود مدنی اور مکتبۃُ المدینہ العربیہ کے ذمّہ دار مولانا احمد رضا گھانچی مدنی اسی دورۂ حدیث کے درجے کے طالبِ علم ہیں، ان کے علاوہ بعض اسلامی بھائی تدریس اور بعض بیرونِ ملک دینی کاموں میں مصروف ہیں۔

حوصلہ افزائی فرمانا:

جامعاتُ المدینہ کے جو طلبہ پوزیشن حاصل کرتے ہیں، آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جہاں ان سے بے حد خوش ہوتے ہیں وہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی فرماتے ہیں، چنانچہ مولانا عمیر احمد مدنی بن شبیر احمد (ناظم جامعۃُ المدینہ، لکی مروت) کا بیان ہے: دورۂ حدیث شریف میں پورے پاکستان میں میری پہلی پوزیشن آئی تو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطّاری نے یہ خوشی کی خبر دی کہ میں اس خوشی میں امیر ِاہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے آپ کی ملاقات کرواؤں گا۔ تین دن کوشش کرنے باوجود موقع نہ ملا، لیکن چوتھے دن ملاقات کی سعادت مل گئی، اس وقت آپ نے مجھ پر جو شفقت فرمائی اس سے دل کو وہ راحت ملی جسے میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ وہ خان ہیں جن کی پوزیشن آئی ہے اور پھر مبارک باد دیتے ہوئے مجھے گلے لگا لیا اور فرمایا:”بیٹا آپ کے علاقے میں دینی کام کی سخت حاجت ہے آپ اس پر پوری توجّہ دیں، وقت دیں، ہمیں آپ سے بہت امیدیں ہیں۔“ میں نیا عمامہ شریف بھی ساتھ لے گیا تھا اسے دیکھ کر آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے فرمایا: بیٹا یہ کیا ہے؟ میں نے اشارے سے دستار بندی فرمانے کے لئے عرض کی تو آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کرم فرماتے ہوئے میری دستار بندی بھی فرما دی۔

مدنی قافلہ کورس کی ترغیب دینا:

آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی کام کرنے والے طلبہ اور علما سے بے حد خوش ہوتے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ ہر طالبِ علم اور مدنی بہتر سے بہتر انداز

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن