دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

دستارِ فضیلت، ختمِ بخاری و افتتاحِ بخاری میں شرکت:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

دستارِ فضیلت، ختمِ بخاری و افتتاحِ بخاری میں شرکت:

امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی عادات میں سے یہ بھی ہے کہ آپ کئی سالوں سے باقاعدہ جامعۃُ المدینہ کے اجتماعِ دستارِ فضیلت، افتتاحِ بخاری و ختمِ بخاری میں شرکت فرماتے ہیں اور عاشقانِ رسول کو اپنے قیمتی تربیتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہیں حتی کہ ایک موقع پر جبکہ آپ علیل تھے اور آپ کا آپریشن بھی ہوا تھا پھر بھی دیکھنے والوں نے دیکھا کہ آپ بسترِ علالت پر لیٹ کر بھی اجتماعِ افتتاحِ بخاری میں شریک تھے۔

امیرِ اہلِ سنّت جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین اور طلبہ کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں!

امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاپنی تحریک کے ہر فرد کو ایک مقصد عطا فرمایا ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ اسی مقصد کے تحت امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جامعۃُ المدینہ کے ہر طالبِ علم، استاد اور ناظم کو متقی و پرہیز گار، عالمِ باعمل و عاملِ شریعت دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ جامعۃُ المدینہ کا طالبِ علم یا فارغُ التحصیل مدنی صرف سند یا نام کا عالم نہ ہو بلکہ اس کی ہر بات اور اس کا ہر فعل شریعت و طریقت کےفیض سے مزین ہو۔ اس سوچ کے پیچھے یہی حکمت ہے کہ انسان کی زبان اور دعوت اس وقت تک مؤثر نہیں ہوتی جب تک خود اس کا اپنا عمل نہ ہو۔ دین کا کام پوری دنیا میں کرنا ہے تو جامعۃُ المدینہ سے ایسے متقی، پرہیز گار، عالمِ باعمل فارغ التحصیل ہوں جن کے کردار سے متأثر ہو کر بے عمل راہِ راست پر چلنے لگ جائیں۔ الحاصل: گفتگو کا حاصل امام حسن بصری رحمۃُ اللہ علیہ کی بیان کردہ فقیہ کی وہ تعریف ہے جسے علّامہ شامی رحمۃُ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے: ” اِنَّمَا الْفَقِيهُ الزَّاهِدُ فِي الدُّنْيَا، الرَّاغِبُ فِي الْآخِرَة، الْبَصِيرُ بِدِينِهٖ، الْمُدَاوِمُ عَلَى عِبَادَةِ رَبِّهٖ، الْوَرِعُ الْكَافُّ عَنْ اَعْرَاضِ الْمُسْلِمِين، الْعَفِيفُ عَنْ اَمْوَالِهِمْ، النَّاصِحُ لِجَمَاعَتِهِمْ یعنی فقیہ تو وہ ہوتا ہے جو دنیا سے بے رغبت اور آخرت میں رغبت رکھتا ہو، اپنے دین کی سمجھ رکھتا ہو، اللہ پاک کی عبادت پر ہمیشگی اختیار کرتا ہو، پرہیزگار ہو، مسلمانوں کی عزتوں کے درپے ہونے سے خودکو بچاتا ہو، ان کے مالوں پر نظر نہ رکھتا ہو اور اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہو۔“ (رد المحتار،1/100) قبلہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ میں کی ذات میں یہ تمام صفات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں اور یہی صفات وہ اپنے جامعاتُ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین اور طلبہ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اللہ کریم دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلِ سنّت کو ہمیشہ کی سلامتی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن