دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

طلبہ، اساتذہ اور ناظمین کے بارے میں امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی پھول:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
اور علمی تربیت کی جا سکے۔ ان علمی نشستوں میں سے تخصص فِی الفقہ (دعوتِ اسلامی) کے طلبۂ کرام کے ساتھ منعقد ہونے والی تربیتی نشست کا تحریری گلدستہ بنام ”علم و حکمت کے 125 مدنی پھول“مکتبۃُ المدینہ سے شائع بھی کیا جاچکا ہے۔ اس رسالے میں موجود علمی نکات کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کس قدر ذہین اور اپنے مدنی علما کی کتنی بہترین تربیت فرمانے والے ہیں۔

طلبہ، اساتذہ اور ناظمین کے بارے میں امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی پھول:

امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا یہ انداز بھی دیکھا گیا ہے کہ آپ بالعموم تمام شعبہ جات اور بالخصوص جامعۃُ المدینہ کے شعبے کے اسلامی بھائیوں کی ان کے مناصب کے مطابق تربیت فرماتے ہیں: مثلاً طلبہ کو SELF STUDY کا ذہن دینا، خصوصاً اِحیاءُ العلوم، بہارِشریعت اور فتاویٰ رضویہ کے متعلق ذہن دینا۔ اسی طرح طلبہ کو اپنے اساتذہ کا ادب کرنے کی تلقین کرنا اور جامعاتُ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین کو یہ تربیت دینا کہ طلبہ کو اپنی اولاد کی طرح جانیں اور ان پر شفقت کرتے ہوئے ان کی اچھی تربیت کریں یہ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی شخصیت کی خاصیات میں سے ایک منفرد خاصہ ہے۔

طلبہ و اساتذہ کا مدنی مذاکروں میں شرکت کا جدول:

یوں تو دعوتِ اسلامی کی ہر مجلس اور شعبہ میں اس بات کا التزام رکھا گیا ہے کہ ہر ہفتے کو بعد نمازِ عشا تمام تر مصروفیات ترک کرکے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا علم و حکمت سے بھرپور پروگرام ”مدنی مذاکرہ“ دیکھا جائے مگر جامعۃُ المدینہ میں اس کا کچھ خاص ہی اہتمام ہے۔ مکمل طور پر طلبہ کے لئے ایک جدول بنا کر ان کے تعلیمی حلقوں اور دن کے اوقات کے پیریڈز میں تبدیلی کرکے ”مدنی مذاکرے“ کے سلسلے کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ کیوں نہ ہو کہ آپ ہمیشہ جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ پر ایسی شفقت فرماتے ہیں کہ وہ آپ کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔ یہ محبت اور انسیت علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی برکتیں پانے کے لئے آپ کی بارگاہ میں حاضری دینے پر انہیں اکساتی اور ان کی راہ نمائی کرتی ہے۔

طلبہ و اساتذہ کی بارگاہِ امیرِ اہلِ سنّت میں حاضری کی تڑپ:

جب پیر و مرشد کی طرف سے اتنی توجہ ہوگی تو یقیناً مرید بھی اپنے پیر کا ایسا ہی شیدائی ہوگا۔ تجربات سے یہ بات مسلم ہے کہ جب بھی جس کسی علاقے کے جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کو یہ مژدہ ملا ہے کہ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کا شرف مل رہا ہے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا، طلبہ و اساتذہ وارفتگی سے بارگاہِ مرشد میں حاضری کو اپنے لئے باعثِ سعادت سمجھتے ہیں کیونکہ ان تشنگانِ علم و حکمت کو معلوم ہے کہ اس یادگارِ اسلاف، مردِ حق کی بارگاہ سے علم و عرفان کے وہ بیش بہا موتی ملیں گے کہ جن کی ادنیٰ سی قیمت اس جہاں کے سارے خزانے بھی نہیں ہو سکتے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن