دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعاتُ المدینہ کا قیام اور امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعاتُ المدینہ کا قیام اور امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ

مولانا شہزاد عطاری مدنی (مدرس جامعۃ المدینہ، کراچی)

جامعاتُ المدینہ کے قیام کے وقت امیرِ اہلِ سنّت کی تڑپ اور جذبات:

کسی بھی ادارے یا تنظیم کا بانی اسی وقت اپنے ادارے کو کامیاب بنا سکتا ہے جب تک کہ وہ اپنی قائدانہ سوچ کو اپنے ادارے یا اپنی تنظیم کے افراد میں منتقل کردے۔ اس کی شخصیت کی جھلک اس کی تحریک کے شعبہ جات اور کارکنوں میں نظر آنی چاہئے۔ ایک عظیم لیڈر کی یہ سب سے بڑی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنے متبادل اور اپنے ہم خیال افراد پیدا کرتا ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے وہ ایسے شعبہ جات قائم کرتا اور ایسے ادارے تعمیر کرتا ہے کہ جن میں اس قائد کے ہم خیال افراد تیار کئے جائیں تاکہ دنیا سے کوچ کرجانے کے بعد بھی اس کا مشن اسی طرح جاری رہے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی شخصیت پر اگر نظر ڈالی جائے تو آپ کی سیرت کا ایک روشن ترین باب جو ہمیں نظر آتا ہے وہ آپ کی علم دوستی ہے۔ یہ علمِ دین ہی کی تڑپ اور لگن ہے کہ ہم آپ کی ذات میں مدارس و جامعات اور طلبہ و علما کے ساتھ شفقت و محبت کا خصوصی حصہ دیکھتے ہیں۔ 1994ء میں جامعاتُ المدینہ کے قیام سے اب تک امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مسلسل طلبہ و علما کے حوالے سے اپنے جذبات و تأثرات کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور عملی طور پر بھی اس کے کثیر مشاہدے ہیں۔

امیرِ اہلِ سنّت کی جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشستیں:

اسی محبت اور شفقت کی وجہ سے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ اور طلبہ بالخصوص دورۃُ الحدیث کے طلبہ کو وقت عطا فرماتے رہتے ہیں اور ان کو اپنے قیمتی و علمی فرامین سے فیضیاب فرماتے ہیں تاکہ ان کی اخلاقی، تنظیمی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن