30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
15اور16مارچ2021ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورہ کے دوران اس بات کا تذکرہ ہوا کہ اَلحمدُ لِلّٰہ جامعۃُ المدینہ جو کہ دعوت اسلامی کا عالم کورس کروانے والا ادارہ ہے اسے قائم ہوئے پچیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس پچیس سال کے عرصے میں کتنے ہی طلبۂ کرام علم حاصل کرنے کا سفر کر کے عُلما بنے، مدرسین و مصنفین بنے، مبلغین و واعظین بنے۔
کیوں نہ اس سلور جوبلی کے موقع پر جامعۃ المدینہ کے پچیس سالہ سفر کی سرگزشت، کارکردگی، نظام و انتظام اور مستقبل کے اہداف پر مشتمل ایک خصوصی شمارہ جاری کیا جائے۔ چنانچہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مشورہ میں طے پاجانے کے بعد نگران مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ و المدینۃ العلمیہ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطّاری مدنی نے ایک مشورہ کا انعقاد فرمایا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹ مولانا مہروز علی عطّاری مدنی، چیف ایڈیٹر مولانا ابورجب محمد آصف عطّاری مدنی اور راقم الحروف کی حاضری ہوئی، رکنِ شوریٰ نے جب جامعۃ المدینہ کے متعلق خصوصی شمارہ جاری کرنے کے بارے میں خوشخبری سنائی تو سبھی نے خوشی و آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہاتھوں ہاتھ قبول کیا۔ اب چونکہ خصوصی شمارہ جاری کرنے کا حکم آچکا تھا تو اس کی ورکنگ کے لئے کچھ اہم مشورے کئے گئے کہ اس خصوصی شمارے کے مضامین و عنوانات کیا ہوں گے؟ اسلوب کیا رکھا جائے؟ مضمون نگار کون ہوں گے؟ کب تک جاری کیا جائے گا؟ ان سب پہلوؤں پر مجلس جامعۃُ المدینہ اور مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے پےدرپے تین سے زائد آن لائن اور بالمشافہ مشورے ہوئے۔ ابتداءً مضامین و عنوانات کی ایک فہرست بنانے کا حکم موصول ہوا، چنانچہ تعمیل کرتے ہوئے راقمُ الحروف نے 70کے قریب عنوانات ترتیب دیئے، ان عنوانات کو مشورے میں رکھا گیا اور کچھ کانٹ چھانٹ کے بعد نفاذ کی جانب بڑھانے کا فیصلہ ہوا، اس کے بعد مصنفین و مؤلفین کے انتخاب کا مرحلہ تھا، چونکہ شمارہ جامعۃُ المدینہ کی تاریخ پر مشتمل ہے تو یہی طے پایا کہ اکثر مؤلفین بھی جامعۃُ المدینہ کے مدنی علمائے کرام ہی ہوں اور ان میں بھی بالخصوص وہ جو فی الوقت جامعۃُ المدینہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چنانچہ مولانا گل رضا عطّاری مدنی، مولانا ظفر علی عطّاری مدنی، مولانا اسماعیل عطّاری مدنی، مولانا عمیر عطّاری مدنی، مولانا عرفان حفیظ عطّاری مدنی اور مولانا مہروز علی عطّاری مدنی کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد مضامین کے عنوانات مع مؤلفین فائنل ہوئے۔ عنوانات کی ترسیل اور مضامین کی وصولی کی ذمہ داری مولانا اسماعیل عطّاری مدنی کی طے پائی۔
مولانا اسماعیل مدنی کی جانب سے جیسے جیسے آفس ماہنامہ فیضان مدینہ کو مضامین موصول ہوتے رہے، ان پر پروف ریڈنگ، نظرثانی، تفتیش تخریج وغیرہ کے کام ہوتے رہے اور ساتھ ہی معمول کے شمارے (نومبر2021/دسمبر2021) کی تیاری کا بھی سلسلہ رہا۔
اس سارے سفر کے دوران جہاں احباب کا تعاون شاملِ حال رہا وہیں کئی ایک مشکلات کا سامنا بھی ہوا بالخصوص معلومات، کوائف اور جامعات کی تصاویر وغیرہ کے حصول میں جیسی جانگزا کیفیات سے گزرنا پڑا اسے حقیقی معنوں میں وہی سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے یہ سفر کیا ہو۔
بہر کیف اَلحمدُ لِلّٰہ جامعۃُ المدینہ کے خصوصی شمارے کا یہ سفر کٹ گیا اور جو کچھ میسر آیا وہ اب آپ کے ہاتھوں میں ہے وقت اور صفحات کا دامن بہت تنگ ہونے کے باعث بہت کچھ ابھی پیش نہ کیا جاسکا۔
یہ شمارہ جن مراحل سے گزر کر آپ تک پہنچا ان میں سے چند ایک کا ذکر کیا جاتاہے:
*مضمون اور عنوان کی موافقت کا اوّل جائزہ *مختلف مضامین میں مواد کی یکسانیت سے بچنے کا التزام*اسلوبِ تحریر اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع