30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دورۂ حدیث کرنے والے طلبہ کی تعداد 119ہے۔ اس دارُالحدیث سے اب تک 11 درجات مکمل ہو چکے ہیں جن سے فارغُ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی تعداد 755 ہے۔ اس دارُالحدیث میں فی الوقت اساتذۂ کرام مولانا نوید عطاری مدنی، مولانا محمد جمیل عطاری مدنی، مولانا محمد شفیق عطاری مدنی اور مولانا محمد اعظم عطاری مدنی تدریس فرما رہے ہیں۔
(6)دارُ الحدیث (نیپال)
یہ دارُالحدیث نیپال گنج فلٹیکرا نیپال میں واقع جامعۃُ المدینہ میں ہے۔ اس دارُالحدیث کا افتتاح سِن 2013 ء میں ہوا تھا۔ اس دارُ الحدیث کے موجودہ درجہ میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد100 ہے۔ اب تک اس دارُالحدیث سے 8 درجات مکمّل ہو چکے ہیں جن سے فارغُ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام 234 ہیں۔ اس دارُالحدیث کے اساتذۂ کرام مولانا حامد رضا عطاری مدنی، مولانا عبد العزیز مصباحی حلیمی، مولانا سرفرازاحمد عطاری مصباحی، مولانا محمد وسیم اکرم مصباحی رضوی، مولانا فضل حق مصباحی رضوی اور مولانا محمد عارف نظامی رضوی ہیں۔
(7)دارُ الحدیث(جوہر ٹاؤن لاہور)
یہ دارُ الحدیث جامعۃُ المدینہ 508 K، بلاک نزد ایکسپوسینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میںہے۔ اس دارُ الحدیث کا آغاز سِن 2014 ء میں کیا گیا تھا اور پہلا درجہ 2015ء میں فارغ التحصیل ہوا۔ اب تک یہاں سے دورۂ حدیث کے 6 درجات مکمّل ہوئے ہیں اور 882 طلبہ فارغُ التحصیل ہو چکے ہیں۔اس وقت دورۂ حدیث کے درجے میں 215 طلبہ ہیں۔ اس دارُالحدیث میں فی الوقت تدریس فرمانے والے اساتذۂ کرام مولانا غلام اکبر عطاری مدنی، مولانا اشفاق عطاری مدنی، مولانا ارشد عطاری مدنی، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی اور مولانا حامدرضا عطاری مدنی ہیں۔
(8)دارُ الحدیث (اسلام آباد)
یہ دارُ الحدیث جامعۃُ المدینہ اسلام آباد G11 میں ہے۔ اس دارُ الحدیث کا افتتاح سِن2015 ء میں ہوا تھا۔ اب تک اس سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع