30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوبارہ آغاز ہوا اور 2014ء تک جاری رہا۔ یوں دونوں اَدْوار میں یہاں سے کل 6درجات نے دورۂ حدیث شریف کیا۔ اس کے بعد یہاں سے دورۂ حدیث شریف کا درجہ مرکزی جامعۃُ المدینہ، فیضانِ مدینہ،جوہرٹاؤن میں شفٹ کردیا گیا۔
(3)دارُالحدیث (جامعۃُ ُالمدینہ فیضانِ مدینہ کراچی)
یہ دارُالحدیث عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی عمارت میں قائم جامعۃُ ُ المدینہ میں ہے، یہاں دورۂ حدیث شریف کا آغاز سال 2004ء میں ہوا۔ پہلے سال کے درجۂ دورۂ حدیث سے فارغُ التحصیل ہونے والے طلبہ کی تعداد 99تھی اس درجہ کی تکمیل 2005ء میں ہوئی۔ اب تک یہاں سے اَلحمدُلِلّٰہ 17درجات مکمل ہو چکے ہیں اس وقت سال 2021ء میں درجۂ دورۂ حدیث میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد 202 ہے۔ اس دارُ الحدیث کے موجودہ اساتذۂ کرام مولانا محمد حسّان عطاری مدنی، مولانا محمد سجّاد عطاری مدنی، مولانا احمد رضا شامی عطاری مدنی، مولانا سیّد محمود رضا جیلانی عطاری مدنی اور مولانا فضیل عطاری مدنی ہیں۔
(4)دارُالحدیث (فیصل آباد)
یہ دارُالحدیث جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ، فیصل آباد میں ہے۔ اس دارُالحدیث میں درجہ کا آغاز 2006ء میں ہوا اور فراغت 2007 ء میں ہوئی۔ جبکہ سال 2021ء میں یہاں 145 طلبۂ کرام دورۂ حدیث کرنے کا شرف پارہے ہیں اور اب تک 15درجات کے 764 طلبۂ کرام فراغت پا چکے ہیں۔ اس دارُ الحدیث کے موجودہ اساتذۂ کرام مولانا شہباز عطاری مدنی، مولانا مظفّر عطاری مدنی، مولانا عرفان عطاری مدنی، مولانا تصّور عطاری مدنی اور مولانا عبدُالرّب شاکر عطاری مدنی ہیں۔
(5)دارُالحدیث (حیدر آباد)
یہ دارُالحدیث فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن، حیدر آباد میں قائم جامعۃُ المدینہ میں ہے۔ یہاں دورۂ حدیث کا آغاز سِن 2010ء میں کیا گیا۔ پہلے دورۂ حدیث شریف کی تکمیل 2011ء میں ہوئی جس میں 27 طلبۂ کرام مدنی علما بنے۔ فِی الحال یہاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع