30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دارُ الحدیث( بوائز)
مولانا سید دلدار علی عطاری مدنی
(شعبہ ملفوظاتِ امیر اہل سنت، المدینۃ العلمیہ کراچی)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے علمِ دین کے فروغ کے لئے جامعۃُ المدینہ کی صورت میں ایک ننھا سا پودا لگایا تھا، اِس وقت وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے اور اس کی شاخیں پاکستان و بیرونِ ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ جس طرح ماہ بہ ماہ سال بہ سال جامعۃُ ُالمدینہ اور ان میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد میں اِضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی طرح دورۂ حدیث کے طلبہ کی تعداد میں بھی خوب خوب اِضافہ ہو رہا ہے،جس کی وجہ سے اَلحمدُلِلّٰہ ملک و بیرونِ ملک مختلف جامعاتُ المدینہ میں دورۂ حدیث کا آغاز ہو رہا ہے، اب تک ملک اور بیرونِ ملک کے 20جامعاتُ المدینہ میں دارُالحدیث کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ 17 جامعاتُ المدینہ میں فِی الوقت دورۂ حدیث شریف کا درجہ جاری ہے:
(1)دارُالحدیث (جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی کراچی)
جامعۃُ المدینہ بوائز کا سب سے پہلا دارُالحدیث قدیم ترین جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی، گلستانِ جوہر میں تھا۔ اس جامعۃُ المدینہ میں دورۂ حدیث شریف کا آغاز سِن1999ء میں ہوا جس میں تدریس کیلئے خصوصی طور پر شیخُ الحدیث حضرت علّامہ شمس ُالہدیٰ مصباحی صاحب ہند سے تشریف لائے۔ اس درجہ کی تکمیل 2000ءمیں ہوئی جس میں فارغُ التحصیل ہونے والے طلبہ کی تعداد 37تھی۔ یہاں 2004ء تک دورۂ حدیث شریف کا درجہ جاری رہا جبکہ اس کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی عمارت میں دارُالحدیث شریف قائم ہوا تو دورۂ حدیث شریف کا درجہ عالمی مدنی مرکز میں منتقل کردیا گیا۔ جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی کے دارُالحدیث شریف سے 4 درجاتِ دورۂ حدیث نے فراغت پائی۔
(2)دارُالحدیث (جامعۃُ ُالمدینہ فیضانِ مدینہ، کاہنہ نَو لاہور)
یہ دارُالحدیث فیضانِ مدینہ کاہنہ نَو کی عمارت میں قائم جامعۃُ ُ المدینہ میں تھا۔ سن 2002ء میں یہاں پہلے درجۂ دورہ حدیث کا آغاز ہوا اور 2003ء اور 2004ء میں دو درجات کی تکمیل کے بعد یہاں دورۂ حدیث شریف موقوف رہا، پھر سن 2008ء میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع