دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعۃُ المدینہ کے فروغِ علمِ دین کے مختلف انداز:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
عالمہ بن رہے ہیں۔

جامعۃُ المدینہ کے فروغِ علمِ دین کے مختلف انداز:

جامعۃُ المدینہ فروغِ علمِ دین کا وہ کثیرُالجہتی شعبہ ہے جس میں علومِ عقلیہ و نقلیہ کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم سے بھی طلبہ کو آراستہ کیا جاتا ہے۔ عشاقانِ علم کی آسانی کے لئے نہ صرف دن میں بلکہ کام کاج کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے رات میں بھی جامعۃُ المدینہ کے تحت درسِ نظامی کی کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ ذیل میں ہم جامعۃُ المدینہ کے تحت ہونے والے کورسز پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں تاکہ شائقینِ علم کی تسکین کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے بانی قبلہ امیرِاہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی وُسعتِ نظری اور اصلاحِ امت کے لئے کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاسکے۔

جامعۃُ المدینہ بوائز (Boys)میں طلبہ کو درج ذیل کورسز کروائے جاتے ہیں:

(1)درسِ نظامی (2)دنیاوی تعلیم (عصری علوم) (3)تخصصات (Specialization) (4)امامت کورس (5)لینگویجز کورس (عربی،انگلش،چائنیز) (6)کمپیوٹر کورس۔

جامعۃُ المدینہ گرلز (Girls) میں طالبات کو درج ذیل کورسز کروائے جاتے ہیں:

(1)درسِ نظامی (عالمہ کورس) (2)فیضانِ شریعت کورس(3)فیضانِ قراٰن و سنّت کورس (4)فیضانِ تجوید و نَماز کورس (5)فیضانِ علم کورس۔ اَلحمدُلِلّٰہ جامعاتُ المدینہ میں صرف فقہِ حنفی ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر دیگر ممالک میں جہاں شوافع کی کثرت ہے وہاں فقہِ شافعی بھی پڑھائی جاتی ہے تاحال چار جامعاتُ المدینہ میں باقاعدہ طور پر فقہِ شافعی پڑھائی جاتی ہے:(1)سری لنکا (2)کینیا (3)موزمبیق (4)انڈیا۔ ان کے علاوہ شوافع طلبہ دیگر ممالک کے جامعاتُ المدینہ میں بھی پڑھتے ہیں۔ جامعاتُ المدینہ بوائز (Boys) کے تحت دُور دراز سے آنے والے مسافر طلبۂ کرام کی آسانی کے لئے مقیم جامعات ہیں جہاں طلبہ کے لئے قیام و طعام اور تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام ہے جبکہ اہلِ علاقہ کی علمی تشنگی مٹانے اور علمِ دین کے نور سے جہالت کا خاتمہ کرنے کے لئے غیر مقیم جامعات کا قیام بھی ہے۔ دن میں جامعاتُ المدینہ بوائز کے تحت چلنے والے مدارس دو قسم کے ہیں: (1)کُل وقتی جامعات (جہاں صبح 8سے دوپہر1بجے تک درسِ نظامی (عالم کورس) کی کلاسز ہوتی ہیں) (2)جُز وقتی جامعات (جہاں کام کاج میں مصروف رہنے والے طلبۂ کرام کے لئے صبح 7سے 11 یا8 سے 12 بجے تک کلاسز ہوتی ہیں) اس کے علاوہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت عقائد، فقہ، معاملات اور شعبہ ہائے زندگی کے مختلف اُمور میں شرعی راہنمائی کے لئے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔ خُلاصۃً عرض یہ ہے کہ اس وقت جامعاتُ المدینہ جس جس انداز سے علمِ دین پھیلانے میں کوشاں ہے وہ یہ ہیں: *جامعاتُ المدینہ بوائز(Boys) *جامعاتُ المدینہ گرلز(Girls) *کُل وقتی جامعات *جُزوقتی جامعات *مقیم جامعات *غیر مقیم جامعات *حنفی جامعات *شافعی جامعات *ڈے جامعات *نائٹ جامعات *فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اینڈ گرلز اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے کثیرُالجہتی شعبے جامعۃُ المدینہ کو شاد و آباد رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن