30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃُ المدینہ کی کثیرُالجہتی خدمات
مولانا راشدنور عطاری مدنی
(پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، دعوتِ اسلامی)
علمِ دین کی اہمیت کے پیشِ نظر قراٰن و حدیث میں ایمان والوں کو متعدد مقامات پر علمِ دین حاصل کرنے کا حکم فرمایا گیا یہی وجہ ہے کہ معاشرے سے جہالت کے اندھیروں اور گمراہی کی تاریکی کوختم کرنے کے لئے ہر دور میں علمِ دین سیکھنے کے لئے مختلف ذرائع اپنائے جاتے رہے تاکہ امتِ مسلمہ زوال اور پستی میں گرنے کی بجائے عروج و ترقی کی جانب گامزن رہے۔ ماضی میں حصولِ علم کے ذرائع بہت محدود تھے، علم سیکھنے کے لئے طلبہ کو سالوں گھر سے باہر رہنا پڑتا، کُتب و کاغذ کی کمی کا مسئلہ، قیام و طعام کی سہولت کا فقدان الگ تھا، صرف بڑے شہروں میں مساجد و مدارس علم سکھانے کے مراکز تھے جہاں علم کے متلاشی تحصیلِ علم کے لئے دُور دراز کا سفر کرکے پہنچتے تھے۔بعض تو پیدل اور جانوروں پر سوار ہو کر علم حاصل کرنے جایا کرتے تھے، آج کے جدید دور میں جبکہ علم سیکھنے کے بہت سارے ذرائع موجود ہیں مثلاً مساجد و مدارس کے علاوہ ٹی وی، سوشل میڈیا، آڈیو، ویڈیو لیکچرز اور اس کے علاوہ کمپیوٹر و موبائل پر انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن پڑھنے اور جدید سائنسی آلات کے ذریعے تحصیلِ علم بہت آسان ہوچکا ہے، نیز تھوڑے وقت میں زیادہ علم حاصل کرنے کے لئے مختلف علوم و فنون کے شارٹ کورسز کئے جاسکتے ہیں۔ اَلحمدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جس کا اولین مقصد اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اصلاح کے لئے کوشش کرنا ہے۔ اس مقصد کو پانے کے لئے فروغِ علمِ دین کی خاطر دعوتِ اسلامی نے جدید سے جدید انداز بھی اپنائے ہیں تاکہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک تعلیمات کو حاصل کرکے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکیں۔ کئی دہائیوں سے دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مختلف علوم و فنون کی ترویج و اشاعت میں مصروفِ عمل ہے ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”جامعۃُ المدینہ“ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعاتُ المدینہ کی دنیا بھر میں سینکڑوں برانچز ہیں جہاں کم و بیش 89ہزار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عالم و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع